الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
315. قَوْلُهُ تَعَالَى : قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“
حدیث نمبر: 11314
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَاتِلِ حَمْزَةَ يَدْعُوهُ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ: يَا مُحَمَّدُ كَيْفَ تَدْعُونِي وَأَنْتَ تَزْعُمُ أَنَّ مَنْ قَتَلَ أَوْ أَشْرَكَ أَوْ زَنَى (يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفُ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا) وَأَنَا صَنَعْتُ ذَلِكَ فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ رُخْصَةٍ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا فَقَالَ وَحْشِيٌّ: يَا مُحَمَّدُ هَذَا شَرْطٌ شَدِيدٌ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَلَعَلِّي لَا أَقْدِرُ عَلَى هَذَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ فَقَالَ وَحْشِيٌّ: يَا مُحَمَّدُ، هَذَا أَرَى بَعْدَ مَشِيئَةٍ فَلَا أَدْرِي يُغْفَرُ لِي أَمْ لَا؟ فَهَلْ غَيْرُ هَذَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ قَالَ وَحْشِيٌّ: هَذَا نَعَمْ، فَأَسْلَمَ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصَبْنَا مَا أَصَابَ وَحْشِيٌّ؟ قَالَ:" هِيَ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبْيَنُ بْنُ سُفْيَانَ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور اسے اسلام کی دعوت دی یہ وہ صاحب ہیں، جنہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، تو وحشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے کیسے دعوت دے رہے ہیں؟ جبکہ آپ کا یہ کہنا ہے کہ جو شخص قتل کرے، یا شرک کرے، یا زنا کرے، تو وہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اور قیامت کے دن اسے دگنا عذاب دیا جائے گا، اور وہ رسوا ہو کر اس میں رہے گا، میں نے تو یہ کام کیے ہوئے ہیں تو کیا آپ میرے لئے کوئی رخصت پاتے ہیں؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو توبہ کر لے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کر لے، تو اللہ تعالٰی اُن لوگوں کی برائیاں نیکیوں میں تبدیل کر دے گا اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ تو وحشی نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ تو مشکل شرط ہے کہ جو شخص توبہ کر لے، ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے گا، اس کا معاملہ مختلف ہے، ہو سکتا ہے کہ میں یہ کام نہ کر سکوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک ٹھہرایا جائے، وہ اُس کے علاوہ جس کی چاہے گا، مغفرت کر دے گا“۔ تو وحشی نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ چیز بھی اللہ کی مشیت کے بعد ہی ہے، تو مجھے کیا پتہ کہ وہ میری مغفرت کرے گا، یا نہیں کرے گا؟ کیا اس کے علاوہ کچھ اور ہو سکتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت کر دے گا، بے شک وہ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ تو وحشی نے کہا: یہ ٹھیک ہے، پھر انہوں نے اسلام قبول کر لیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے بھی اسی طرح کے کاموں کا ارتکاب کیا ہے، جن کا ارتکاب وحشی نے کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حکم مسلمانوں کے لئے عمومی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابین بن سفیان ہے، جسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11314]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابین بن سفیان ہے، جسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11480)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11480»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11314 in Urdu