الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
328. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور بے شک وہ قیامت (قریب ہونے) کی نشانی ہو گا“
حدیث نمبر: 11331
عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عَقِيلٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ عَلِمْتُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ قَطُّ، فَمَا أَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا فَيَسْأَلُوا عَنْهَا، ثُمَّ طَفِقَ يُحَدِّثُنَا، فَلَمَّا قَامَ تَلَاوَمْنَا أَلَّا سَأَلْنَاهُ عَنْهَا قَالَ: فَقُلْتُ: أَنَا لَهَا إِذَا رَاحَ غَدًا. فَلَمَّا رَاحَ الْغَدَ قُلْتُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، ذَكَرْتَ أَمْسِ أَنَّ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَسْأَلْكَ عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَلَا تَدْرِي عَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا، أَخْبِرْنِي عَنْهَا. قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِقُرَيْشٍ:" إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ فِيهِ خَيْرٌ". وَقَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنَّ النَّصَارَى تَعْبُدُ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ وَمَا يَقُولُ مُحَمَّدٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ كَانَ نَبِيًّا وَعَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ صَالِحًا، فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّ آلِهَتَهُمْ لَكَمَا يَقُولُونَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ قُلْتُ: مَا يَصُدُّونَ؟ قَالَ: يَضِجُّونَ وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ قَالَ: خُرُوجُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّهُ لَكَآلِهَتِهِمْ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابویحیی، جو ابن عقیل انصاری کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں قرآن کی ایک آیت کے بارے میں جانتا ہوں جس کے بارے میں، کبھی مجھ سے کسی نے نہیں دریافت نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم، کہ کیا لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ ہے، اور انہوں نے اس وجہ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا؟ یا پھر لوگوں کو اس کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ وہ اس کے بارے میں دریافت کرتے، پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمارے ساتھ بات چیت شروع کر دی، جب وہ اُٹھ کے چلے گئے، تو ہم نے ایک دوسرے کو ملامت کی کہ ہم نے اُن سے اُس آیت کے بارے میں کیوں نہیں دریافت کیا، پھر میں نے یہ سوچا کہ کل جب وہ آئیں گے، تو میں اس حوالے سے کوشش کروں گا، جب اگلے دن وہ شریف لائے، تو میں نے کہا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! آپ نے کل قرآن کی ایک آیت کا ذکر کیا تھا، جس کے بارے میں آپ سے کبھی کسی شخص نے دریافت نہیں کیا، تو آپ کو یہ نہیں معلوم، کہ کیا لوگوں کو اس آیت کا علم ہے اور انہوں نے اس وجہ سے اُس کے بارے میں دریافت نہیں کیا، یا لوگوں کو اُس کی سمجھ ہی نہیں ہے؟ تو آپ مجھے اُس آیت کے بارے میں بتائیں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ، جس کسی کی بھی عبادت کی جاتی ہے، اُن میں سے کسی میں کوئی بھلائی نہیں ہے“۔ قریش یہ بات جانتے تھے کہ عیسائی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں) جو کہتے تھے، (اس کا بھی قریش کو علم تھا) تو قریش نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ کا یہ نہیں کہنا کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نبی تھے، اور اللہ کے نیک بندوں میں سے ایک بندے تھے، اگر آپ سچے ہیں، تو اُن کے معبود بھی اُسی طرح ہونے چاہیں، جس طرح وہ لوگ کہتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی، تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے، ہنسنے لگتے ہیں“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: لفظ ”یصدون“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یعنی وہ چیخ و پکار کرتے ہیں۔ ”اور بے شک وہ قیامت (قریب ہونے) کی نشانی ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: قیامت کے دن سے پہلے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر آپ سچے ہیں، تو پھر تو یہ ان کے معبودوں کی مانند ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یہ خراب حافظے کا مالک ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11331]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر آپ سچے ہیں، تو پھر تو یہ ان کے معبودوں کی مانند ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یہ خراب حافظے کا مالک ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11331]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12740) اخرجه احمد فى المسند (2921)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2914، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5813/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11331 in Urdu