الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
329. 29 - 45 - سُورَةُ الدُّخَانِ قَوْلُهُ تَعَالَى : فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضِ .
سورت دخان کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو ان پر آسمان اور زمین نہیں روئے“
حدیث نمبر: 11332
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ فِي السَّمَاءِ بَابَانِ، بَابٌ يَدْخُلُ عَمَلُهُ وَبَابٌ يَخْرُجُ فِيهِ عَمَلُهُ وَكَلَامُهُ، فَإِذَا مَاتَ فَقَدَاهُ وَبَكَيَا عَلَيْهِ"، وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ (فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ) ، فَذَكَرَ أَنَّهُمْ لَمْ يَكُونُوا يَعْمَلُونَ عَلَى الْأَرْضِ عَمَلًا صَالِحًا يَبْكِي عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَصْعَدْ لَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ مِنْ كَلَامِهِمْ وَلَا عَمَلِهِمْ كَلَامٌ طَيِّبٌ وَلَا عَمَلٌ صَالِحٌ فَيَفْقِدُهُمْ فَيَبْكِيَ عَلَيْهِمْ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ ہے، اس کے لئے آسمان میں دو دروازے ہیں، ایک دروازے سے اُس کا عمل داخل ہوتا ہے اور ایک دروازے میں سے اس کا عمل اور اس کا کلام باہر آتا ہے، جب وہ شخص مر جاتا ہے، تو وہ دونوں اُس کو غیر موجود پاتے ہیں، اور اس پر روتے ہیں پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”تو ان پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین۔۔۔۔۔۔۔“۔ پھر آپ نے یہ بات ذکر کی کہ وہ لوگ زمین پر کوئی نیک عمل کرتے ہی نہیں تھے کہ (زمین) اُن پر روتی اور نہ ہی آسمان کی طرف ان کے کلام، یا اُن کے عمل میں سے کوئی پاکیزہ کلام، یا نیک عمل اوپر جاتا تھا کہ آسمان اُن کو غیر موجود پا کر ان پر روتا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11332]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11332]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4133)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3255، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5816»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11332 in Urdu