الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
342. قَوْلُهُ تَعَالَى : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے، تو تم تحقیق کر لیا کرو“
حدیث نمبر: 11355
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ إِلَى بَنِي وَلِيعَةَ، وَكَانَ بَيْنَهُمْ شَحْنَاءُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا بَلَغَ بَنِي وَلِيعَةَ اسْتَقْبَلُوهُ لِيَنْظُرُوا مَا فِي نَفْسِهِ، فَخَشِيَ الْقَوْمَ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ بَنِي وَلِيعَةَ أَرَادُوا قَتْلِي وَمَنَعُونِي الصَّدَقَةَ، فَلَمَّا بَلَغَ بَنِي وَلِيعَةَ الَّذِي قَالَ الْوَلِيدُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَذَبَ الْوَلِيدُ، وَلَكِنْ كَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ شَحْنَاءُ فَخَشِينَا أَنْ يُعَاقِبَنَا بِالَّذِي كَانَ بَيْنَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَنْتَهِيَنَّ بَنُو وَلِيعَةَ أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا كَنَفْسِي، يَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَيَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ وَهُوَ هَذَا"، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى كَتِفِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي الْوَلِيدِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ التَّمِيمِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن عقبہ کو بنو ولیعہ کی طرف بھیجا ان لوگوں کے درمیان زمانہ جاہلیت سے دشمنی چلی آ رہی تھی، جب بنو ولیعہ کو اس بات کا پتہ چلا، تو انہوں نے ولید بن عقبہ کا استقبال کیا، تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ اس کے من میں کیا ہے؟ تو ولید ان لوگوں سے ڈر گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس گیا اور بولا: بنو ولیعہ نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ کیا ہے اور مجھے زکوۃ دینے سے انکار بھی کر دیا ہے، جب بنو ولیعہ کو اس بات کا پتہ چلا، جو ولید نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کی تھی، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ولید نے غلط بیانی کی ہے، ہمارے اور اس کے درمیان زمانہ جاہلیت میں دشمنی چلی آ رہی تھی، ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ ہمارے درمیان جو پہلے کی دشمنی ہے، کہیں یہ اس حوالے سے ہمیں نقصان نہ پہنچائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یا تو بنو ولیعہ باز آ جائیں گے، یا میں ان لوگوں کی طرف ایسے شخص کو بھیجوں گا، جو میری مانند ہو گا، وہ ان کے جنگجو لوگوں کو قتل کر دے گا اور بال بچوں کو قیدی بنا لے گا اور وہ یہ شخص ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے کندھے پر مارا۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ آیت ولید کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق شخص، کوئی اطلاع لے کر تمہارے پاس آئے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس تمیمی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11355]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس تمیمی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11355]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3809»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11355 in Urdu