الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
342. قَوْلُهُ تَعَالَى : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے، تو تم تحقیق کر لیا کرو“
حدیث نمبر: 11356
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْصَرَفَ إِلَى بَيْتِهَا فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّاهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ؟ فَقَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ وَفْدُ بَنِي الْمُصْطَلِقِ فِيمَا صَنَعَ بِهِمْ عَامِلُهُمُ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ، فَلَمْ يَزَالُوا يَعْتَذِرُونَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَاءَ الْمُؤَذِّنُ يَدْعُوهُ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ، فَصَلَّى الْمَكْتُوبَةَ ثُمَّ صَلَّى عِنْدِي فِي بَيْتِي تِلْكَ الرَّكْعَتَيْنِ، مَا صَلَّاهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے گھر واپس تشریف لائے، آپ نے عصر کے بعد ان کے گھر میں دو رکعت ادا کیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: یہ کون سی نماز تھی؟ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے گھر میں ادا کی ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد دو رکعت (سنتیں) ادا کیا کرتے تھے، بنو مصطلق کا وفد آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عامل (یعنی زکوۃ کی وصولی کے نگران شخص) ولید بن عقبہ نے ان کے ساتھ جو کیا تھا، اُس سلسلے میں وہ لوگ حاضر ہوئے تھے، اور وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسلسل معذرت پیش کرتے رہے، یہاں تک کہ مؤذن آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز کے لئے بلا لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نماز ادا کر لی، پھر آپ نے میرے گھر میں، میرے ہاں وہ دو رکعت ادا کیں (جو آپ ظہر کے بعد ادا نہیں کر پائے تھے) آپ نے اُس سے پہلے، یا اُس کے بعد یہ دو رکعت کبھی ادا نہیں کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (401/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11356 in Urdu