🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11579
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، لِكُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ظَهْرٌ وَبَطْنٌ". وَنَهَى أَنْ يَسْتَلْقِيَ الرَّجُلُ - أَحْسَبُهُ قَالَ - فِي الْمَسْجِدِ وَيَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ" لِكُلِّ حَرْفٍ مِنْهَا بَطْنٌ وَظَهْرٌ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ آخِرِهِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ. وَرِوَايَةُ الْبَزَّارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ فِي آخِرِهَا: لَمْ يَرْوِ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ، قُلْتُ: وَمُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ إِنَّمَا رَوَى عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، فَإِنْ كَانَ هُوَ أَبَا إِسْحَاقَ السَّبِيعِيَّ، فَرِجَالُ الْبَزَّارِ أَيْضًا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور اس کی ہر آیت کا ایک ظاہری پہلو ہے اور ایک باطنی پہلو ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ آدمی چٹ لیٹے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مسجد میں، اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے ہر حرف کا ایک باطنی پہلو ہے اور ایک ظاہری پہلو ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کے آخری حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ امام بزار کی روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ محمد بن عجلان کے حوالے سے ابواسحاق سے منقول ہے اس کے آخر میں انہوں نے یہ کہا: ہے کہ محمد بن عجلان نے ابراہیم ہجری کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت نقل نہیں کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: محمد بن عجلان نے ابواسحاق سبعیی سے روایات نقل کی ہیں اگر تو اس سے مراد ابواسحاق سبعیی ہے، تو پھر امام بزار کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11579]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6، وأخرجه مسند البزار برقم: 2081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11579 in Urdu