الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 11580
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَقْرَأَ الْقُرْآنَ كَمَا أَقْرَأَنَاهُ، وَقَالَ:" إِنَّهُ أُنْزِلَ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ، فَلَا تُحَاجُّوا فِيهِ، فَإِنَّهُ مُبَارَكٌ كُلُّهُ، فَاقْرَءُوهُ كَالَّذِي أُقْرِئْتُمُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ:" لَا تُجَافُوا عَنْهُ" بَدَلَ" وَلَا تُحَاجُّوا فِيهِ"، وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ مُخْتَصَرَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم قرآن اس طرح پڑھیں، جس طرح آپ نے ہمیں قرآن پڑھنا سکھایا ہے، آپ یہ فرماتے تھے: ”یہ تین حروف پر نازل ہوا ہے، تم اس کے بارے میں اختلاف نہ کرو، کیونکہ یہ پورے کا پورا، برکت والا ہے، تم اسے اسی طرح پڑھو، جس طرح تمہیں پڑھنا سکھایا گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اس سے الگ نہ ہو“ انہوں نے ”تم اس کے بارے میں بحث نہ کرو“ کی جگہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں، ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ اس سے پہلے اس کا ایک طریق گزر چکا ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور وہ روایت مختصر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11580]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2316) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7032)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5935/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن دیگر معتبر سند
Majma al-Zawa'id Hadith 11580 in Urdu