الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا .
خواب کی تعبیر کا بیان
حدیث نمبر: 11772
وَعَنِ ابْنِ زُمَيْلٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ قَالَ وَهُوَ ثَانٍ رِجْلَهُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا" سَبْعِينَ مَرَّةً، ثُمَّ يَقُولُ: سَبْعِينَ بِسَبْعِمِائَةٍ، لَا خَيْرَ لِمَنْ كَانَتْ ذُنُوبُهُ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِمِائَةٍ، ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ النَّاسَ بِوَجْهِهِ، وَكَانَتْ تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا فَيَقُولُ:" هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمْ شَيْئًا؟". قَالَ ابْنُ زُمَيْلٍ: فَقُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خَيْرًا تَلْقَاهُ وَشَرًّا تَوَقَّاهُ، وَخَيْرٌ لَنَا وَشَرٌّ عَلَى أَعْدَائِنَا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اقْصُصْ رُؤْيَاكَ". فَقُلْتُ: رَأَيْتُ جَمِيعَ النَّاسِ عَلَى طَرِيقٍ رَحْبٍ سَهْلٍ لَاحِبٍ، وَالنَّاسُ [ عَلَى الْجَادَةِ ] مُنْطَلِقُونَ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَشْفَى ذَلِكَ الطَّرِيقُ عَلَى مَرْجٍ لَمْ تَرَ عَيْنَايَ مِثْلَهُ، يَرِفُّ رَفِيفًا وَيَقْطُرُ نَدَاهُ، فِيهِ مِنْ أَنْوَاعِ الْكَلَإِ، فَكَأَنِّي بِالرَّعْلَةِ الْأُولَى حِينَ أَشْفَوْا عَلَى الْمَرْجِ، كَبَّرُوا، ثُمَّ رَكِبُوا رَوَاحِلَهُمْ فِي الطَّرِيقِ، فَمِنْهُمُ الْمُرْتَقِي، وَمِنْهُمُ الْآخِذُ الضِّغْثَ، وَمَضَوْا عَلَى ذَلِكَ. قَالَ: ثُمَّ قَدِمَ عَظِمُ النَّاسِ، فَلَمَّا أَشْفَوْا عَلَى الْمَرْجِ كَبَّرُوا، فَقَالُوا: خَيْرُ الْمَنْزِلِ. فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَمِيلُونَ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ لَزِمْتُ الطَّرِيقَ حَتَّى آتِيَ أَقْصَى الْمَرْجِ، فَإِذَا أَنَا بِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى مِنْبَرٍ فِيهِ سَبْعُ دَرَجَاتٍ، وَأَنْتَ فِي أَعْلَاهَا دَرَجَةً، فَإِذَا عَنْ يَمِينِكَ رَجُلٌ آدَمٌ شَثْنٍ، أَقْنَى إِذَا هُوَ تَكَلَّمَ، يَسْمُو فَيَفْرَعُ الرِّجَالَ طُولًا، وَإِذَا عَنْ يَسَارِكَ رَجُلٌ تَارٌّ رَبْعَةٌ أَحْمَرُ كَثِيرُ خِيلَانِ الْوَجْهِ، كَأَنَّمَا حَمَّمَ شَعْرَهُ بِالْمَاءِ، إِذَا هُوَ تَكَلَّمَ أَصْغَيْتُمْ لَهُ إِكْرَامًا لَهُ، وَإِذَا أَمَامَكُمْ شَيْخٌ أَشْبَهُ النَّاسِ بِكَ خَلْقًا، وَوَجْهًا، كُلُّهُمْ يَؤُمُّونَهُ يُرِيدُونَهُ، فَإِذَا أَمَامَ ذَلِكَ نَاقَةٌ عَجْفَاءُ شَارِفٌ، وَإِذَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّكَ تَتَّقِيهَا. قَالَ: فَانْتُقِعَ لَوْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعَةً ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ:" أَمَّا مَا رَأَيْتَ مِنَ الطَّرِيقِ السَّهْلِ الرَّحْبِ اللَّاحِبِ فَذَلِكَ مَا حُمِلْتُمْ عَلَيْهِ مِنَ الْهُدَى فَأَنْتُمْ عَلَيْهِ، وَأَمَّا الْمَرْجُ الَّذِي رَأَيْتَ فَالدُّنْيَا وَغَضَارَةُ عَيْشِهَا، مَضَيْتُ أَنَا وَأَصْحَابِي لَمْ نَتَعَلَّقْ بِهَا [ شَيْئًا ] وَلَمْ تَتَعَلَّقْ بِنَا، ثُمَّ جَاءَتِ الرَّعْلَةُ الثَّانِيَةُ بَعْدَنَا، وَهُمْ أَكْثَرُ مِنَّا، ضِعَافًا فَمِنْهُمُ الْمُرْبِعُ، وَمِنْهُمُ الْآخِذُ الضِّغْثَ، وَنَحْوَهُ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ جَاءَ عَظِيمُ النَّاسِ فَمَالُوا فِي الْمَرْجِ يَمِينًا وَشِمَالًا [ فَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ] . وَأَمَّا أَنْتَ فَمَضَيْتَ عَلَى طَرِيقٍ صَالِحَةٍ فَلَمْ تَزَلْ عَلَيْهَا حَتَّى تَلْقَانِي. وَأَمَّا الْمِنْبَرُ الَّذِي رَأَيْتَ فِيهِ سَبْعَ دَرَجَاتٍ وَأَنَا فِي أَعْلَاهَا دَرَجَةً فَالدُّنْيَا، سَبْعَةُ آلَافِ سَنَةٍ، وَأَنَا فِي آخِرِهَا أَلْفًا. وَأَمَّا الرَّجُلُ الَّذِي رَأَيْتَ عَنْ يَمِينِي الْآدَمُ الشَّثْنُ فَذَاكَ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِذَا تَكَلَّمَ يَعْلُو الرِّجَالَ بِفَضْلِ كَلَامِ اللَّهِ إِيَّاهُ. وَالَّذِي رَأَيْتَ عَنْ يَسَارِي التَارُّ الرَّبْعَةُ الْكَثِيرُ خِيلَانِ الْوَجْهِ كَأَنَّهُ حَمَّمَ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ فَذَاكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - تُكْرِمُهُ لِإِكْرَامِ اللَّهِ إِيَّاهُ. وَأَمَّا الشَّيْخُ الَّذِي رَأَيْتَ أَشْبَهَ النَّاسِ بِي خَلْقًا وَوَجْهًا فَذَاكَ أَبُونَا إِبْرَاهِيمُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - كُلُّنَا نَؤُمُّهُ وَنَقْتَدِي بِهِ. وَأَمَّا النَّاقَةُ الَّتِي رَأَيْتَ وَرَأَيْتَنِي أَتَّقِيهَا فَهِيَ السَّاعَةُ، عَلَيْنَا تَقُومُ، لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا أُمَّةَ بَعْدَ أُمَّتِي". قَالَ: فَمَا سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رُؤْيَا بَعْدَهَا إِلَّا أَنْ يَجِيءَ الرَّجُلُ فَيُحَدِّثُهُ بِهَا مُتَبَرِّعًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن زمیل جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تھے، تو اپنی ٹانگ موڑ کر یہ ارشاد فرماتے تھے: (یعنی یہ پڑھتے تھے:) ”اللہ تعالیٰ کی ذات، ہر عیب سے پاک ہے اور حمد، اس کے لئے مخصوص ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے“۔ یہ آپ ستر مرتبہ پڑھتے تھے، پھر یہ فرماتے تھے: ان ستر کا ثواب سات سو ہو گا، اور اس شخص کے لئے بھلائی نہیں ہے، جس کے گناہ ایک دن میں سات سو سے زیادہ ہوں، پھر آپ لوگوں کی طرف رخ کر لیتے تھے، آپ کو خواب پسند تھے، آپ یہ فرماتے تھے: کیا تم میں سے کسی نے کوئی (نمایاں قسم کا) خواب دیکھا ہے؟ سیدنا ابن زمیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: (ایک مرتبہ میں نے عرض کی:) یا رسول اللہ! میں نے دیکھا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ بھلائی ہو گی، جس کا تم سامنا کرو گے، یا برائی ہو گی، جس سے تمہیں بچا لیا گیا ہو گا، وہ ہمارے حق میں بہتر ہو گا اور ہمارے دشمنوں کے حق میں برا ہو گا، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، تم اپنا خواب بیان کرو! میں نے عرض کی: میں نے خواب میں لوگوں کو دیکھا کہ سب لوگ ایک کشادہ اور آسان راستے پر گامزن ہیں، لوگ اس راستے پر چل رہے ہیں اور وہ راستہ جا کر ایک چراگاہ میں ختم ہوتا ہے، میری آنکھوں نے اس جیسی چراہ گاہ نہیں دیکھی، وہ سبزہ موجود تھا، اس میں مختلف نوعیت کی گھاس پھوس تھی، میں گویا آگے جانے والے لوگوں میں شامل تھا، جب وہ لوگ اس چرا گاہ میں پہنچے، تو ان لوگوں نے تکبیر کہی، اور پھر وہ راستے میں ہی سوار ہو گئے، ان لوگوں میں سے کچھ لوگ سواریوں کو چرانے لگے اور کچھ لوگ گھاس کے گٹھے بنانے لگے، وہ لوگ یہ کام کر رہے تھے کہ اسی دوران پھر بہت سے لوگ آ گئے، جب وہ چراگاہ میں پہنچے، تو انہوں نے تکبیر کہی اور بولے: یہ پڑاؤ کا بہترین مقام ہے، میں گویا اس وقت بھی ان کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ دائیں بائیں مائل ہو رہے تھے، جب میں نے یہ صورت حال دیکھی، تو میں راستے پر ہی رہا، یہاں تک کہ چراگاہ کے آخری حصے میں آ گیا، تو یا رسول اللہ! میں نے وہاں آپ کو دیکھا کہ آپ وہاں ایک منبر پر تشریف فرما ہیں، جس میں سات درجات ہیں، اور آپ اُس کے سب سے بلند درجہ پر موجود ہیں، آپ کے دائیں طرف ایک صاحب ہیں، جو گندمی رنگت اور مضبوط جسم کے مالک ہیں، جب وہ گفتگو کرتے تو نمایاں محسوس ہوتے، وہ نمایاں طور پر طویل القامت محسوس ہوتے تھے، جبکہ آپ کے بائیں طرف، مناسب قد و قامت کے مالک، سرخ رنگ کے مالک ایک فرد تھے، جن کے چہرے پر تل زیادہ تھے، یوں محسوس ہوتا تھا، کہ ان کے بالوں سے پانی کے قطرے ٹپکنے لگے ہیں، جب وہ بات کرتے تھے تو آپ لوگ ان کی عزت افزائی کے لیے مکمل طور پر ان کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے، اور آپ لوگوں کے سامنے ایک بزرگوار موجود تھے، جو ظاہری جسامت اور چہرے سے، سب لوگوں سے زیادہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھتے تھے، سب لوگ ان کا قصد کرتے تھے، ان کا ارادہ کرتے تھے، اور وہاں پر سامنے ایک کمزور اونٹنی موجود تھی، اور یوں محسوس ہوا، یا رسول اللہ! جیسے آپ اس سے بچ رہے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: گھڑی بھر کے لئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رنگت متغیر ہوئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے جو کشادہ اور آسان راستہ دیکھا ہے، تو اُس سے مراد، وہ ہدایت ہے، جس پر تم لوگ گامزن ہو، جہاں تک چراگاہ کا تعلق ہے، جو تم نے دیکھی، تو اس سے مراد، دنیا اور اس کی زندگی کا عیش و آرام ہے، میں اور میرے اصحاب دنیا سے رخصت ہو جائیں گے اور ہمارا اس عیش و آرام سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا، اور دنیا کا ہمارے ساتھ کوئی واسطہ نہیں گا، پھر ہمارے بعد دوسرا گروہ آئے گا، جو تعداد میں ہم سے زیادہ ہو گا، ان میں سے کچھ لوگ تھوڑا لینے والے ہوں گے اور کچھ گٹھے اکٹھے کریں گے، پھر بہت سے لوگ آ جائیں گے اور چراگاہ میں دائیں، بائیں پھیل جائیں گے، تو بے شک ہم، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں، اور بے شک ہم نے اُسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے، جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم ایک سیدھے راستے پر چل رہے ہو، اور مسلسل اُس پر گامزن رہو گے، یہاں تک کہ تم مجھ سے آ ملو گے، جہاں تک اُس منبر کا تعلق ہے کہ جو تم نے دیکھا کہ اُس میں سات درجات ہیں، اور میں اُس کے بلند ترین درجے پر ہوں، تو دنیا سات ہزار سال کی ہو گی، اور ”میں“ آخری ہزار سال میں ہوں، جہاں تک اُس شخص کا تعلق ہے، جسے تم نے میرے دائیں طرف دیکھا، جو گندمی رنگت کا مضبوط جسم کا شخص تھا، تو وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام تھے، جب وہ کلام تھا، کرتے تھے، تو دیگر لوگوں پر فائق محسوس ہوتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں یہ فضیلت حاصل تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ کلام کیا ہے، جہاں تک اُن صاحب کا تعلق ہے، جنہیں تم نے میرے بائیں طرف دیکھا، جو مناسب قد و قامت کے مالک، سرخ رنگ کے مالک ایک فرد تھے، جن کے چہرے پر تل زیادہ تھے، یوں محسوس ہوتا تھا، کہ ان کے چہرے پر پانی ڈالا گیا ہے، تو وہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تھے اور یہ عزت افزائی اس لیے تھی، کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عزت عطا کی ہے، جہاں تک اُن بزرگوار کا تعلق ہے، جنہیں تم نے دیکھا کہ وہ ظاہری جسامت اور شکل و صورت کے اعتبار سے، مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، تو وہ ہمارے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام تھے، اور ہم اُن کی پیروی کرتے ہیں اور ان کی اقتداء کرتے ہیں، جہاں تک اس اونٹنی کا تعلق ہے، جو تم نے دیکھی اور تم نے مجھے دیکھا کہ میں اُس سے بچ رہا ہوں، تو اُس سے مراد قیامت ہے، جو ہم پر قائم ہو گی، میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، اور میری امت کے بعد، کوئی امت نہیں ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خواب کے بارے میں دریافت نہیں کیا، البتہ اگر کوئی شخص خود آ کر اپنی مرضی سے آپ کو (اپنا خواب) بیان کر دیتا (تو الگ بات تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عطاء قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11772]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عطاء قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11772]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8149)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8146»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11772 in Urdu