الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا .
خواب کی تعبیر کا بیان
حدیث نمبر: 11773
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ لَكَأَنَّ فِي إِحْدَى إِصْبَعَيَّ سَمْنًا وَفِي الْأُخْرَى عَسَلًا، فَأَنَا أَلْعَقُهُمَا، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَقْرَأُ الْكِتَابَيْنِ التَّوْرَاةَ وَالْفُرْقَانَ"، فَكَانَ يَقْرَؤُهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میری انگلیوں میں سے ایک میں گھی ہے اور دوسری میں شہد ہے اور میں ان دونوں کو چاٹ رہا ہوں، اگلے دن میں نے اس کا ذکر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے دو کتابوں کا علم حاصل کیا ہے، تورات اور قرآن مجید“۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے یہ دونوں کتابیں پڑھی ہوئی تھیں (یعنی ان کا باقاعدہ علم حاصل کیا ہوا تھا)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11773]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11773]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (7067)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7027»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11773 in Urdu