🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ التَّسْلِيمِ لِمَا قَدَّرَهُ اللَّهُ - سُبْحَانَهُ .
اللہ تعالیٰ نے جو تقدیر میں طے کیا ہے، اُسے تسلیم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11847
وَعَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: صَحِبْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَبْلَ أَنْ يُصَابَ بَصَرُهُ وَبَعْدَمَا أُصِيبَ، فَسُئِلَ عَنِ الْقَدَرِ، فَقَالَ: وَجَدْتُ أَجْرَأَ النَّاسِ فِيهِ حَدِيثًا أَجْهَلَهُمْ بِهِ، وَأَضْعَفَهُمْ فِيهِ حَدِيثًا أَعْلَمَهُمْ بِهِ، وَوَجَدْتُ النَّاظِرَ فِيهِ كَالنَّاظِرِ فِي شُعَاعِ الشَّمْسِ، كُلَّمَا ازْدَادَ فِيهِ نَظَرًا ازْدَادَ [ بَصَرُهُ فِيهَا ] تَحَيُّرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
وہب بن منبہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی بینائی رخصت ہونے سے پہلے اور بینائی رخصت ہو جانے کے بعد بھی، اُن کے ساتھ رہا ہوں، ان سے تقدیر کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے یہ چیز پائی ہے کہ اس کے بارے میں سب سے زیادہ جرأت سے بات وہ شخص کرتا ہے، جو اس سے سب سے زیادہ ناواقف ہو، اور اس کے بارے میں سب سے زیادہ ضعیف بات وہ کرتا ہے، جو اس کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہو، اور میں نے یہ بات بھی پائی ہے کہ اس کے بارے میں غور و فکر کرنے والے شخص کی مثال، سورج کی شعاع کی طرف دیکھنے والے کی مانند ہے، وہ جتنا زیادہ دیکھتا ہے، اُس کے بارے میں اُس کی بینائی کی حیرت میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوسلمہ ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11847]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10607)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11847 in Urdu