🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْكَلَامِ فِي الْقَدَرِ .
تقدیر کے بارے میں بات چیت کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11848
عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: اجْتَمَعَ أَرْبَعُونَ مِنَ الصَّحَابَةِ يَنْظُرُونَ فِي الْقَدَرِ وَالْجَبْرِ، فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَنَزَلَ الرُّوحُ الْأَمِينُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اخْرُجْ عَلَى أُمَّتِكَ فَقَدْ أَحْدَثُوا، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَخْرُجُ عَلَيْهِمْ فِي مِثْلِهَا، فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ، وَخَرَجَ عَلَيْهِمْ مُتَلَمِّعًا لَوْنُهُ، مُتَوَرِّدَةً وَجْنَتَاهُ، كَأَنَّمَا تَفْقَأُ بِحَبِّ الرُّمَّانِ الْحَامِضِ، فَنَهَضُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاسِرِينَ أَدْرِعَتَهُمْ، تَرْعَدُ أَكُفُّهُمْ وَأَذْرُعُهُمْ، فَقَالُوا: تُبْنَا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَقَالَ:" أَوْلَى لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ لَتُوجِبُونَ، أَتَانِي الرُّوحُ الْأَمِينُ فَقَالَ: اخْرُجْ عَلَى أُمَّتِكَ يَا مُحَمَّدُ فَقَدْ أَحْدَثَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: چالیس صحابہ کرام اکٹھے ہو کر تقدیر اور مجبور ہونے کے بارے میں غور و فکر کر رہے تھے، ان میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، روح الامین سیدنا جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد! آپ اپنی امت کے پاس تشریف لے جائیں، کیونکہ وہ ایک نئی چیز کے بارے میں مبتلا ہو گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے وقت میں اُن کے پاس تشریف لائے، جس وقت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف نہیں لاتے تھے، لوگوں کو اس بات پر حیرانگی ہوئی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ کی رنگت تبدیل تھی، آپ کے رخسار سرخ ہو رہے تھے، اور یوں لگ رہا تھا جیسے آپ پر انار کو ڈال دیا گیا ہے (یعنی آپ کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا) وہ لوگ تیزی سے اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ان کی ہتھیلیاں اور کلائیاں کپکپا رہی تھیں، ان لوگوں نے عرض کی: ہم اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں توبہ کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے لئے خرابی ہو! قریب تھا کہ تم (اپنے اوپر عذاب کو) واجب کر لیتے، روح الامین میرے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد! آپ اپنی امت کے پاس تشریف لے جائیں، کیونکہ انہوں نے نئی چیز پیدا کر دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے اور وہ متروک ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1423)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1423»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 11848 in Urdu