🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ قَضَاءِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - لِلْمُؤْمِنِ .
مومن کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کا فیصلہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11907
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَجِبْتُ لِلْمُؤْمِنِ، إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - لَا يَقْضِي لِلْمُؤْمِنِ قَضَاءً إِلَّا كَانَ خَيْرًا لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: تَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: فَذَكَرَهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَحْرٍ ثَعْلَبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے مومن پر حیرانگی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ مومن کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرتا ہے وہ اُس (مومن) کے حق میں بہتر ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، امام ابویعلیٰ کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوبحر ثعلبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11907]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4217 و 4019) اخرجه احمد فى المسند (24/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12495، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11907 in Urdu