الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12001
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ، فَقَالَ: إِنَّكَ إِمَامُ الْعَامَّةِ، وَقَدْ نَزَلَ بِكَ مَا تَرَى، وَأَنَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ خِصَالًا ثَلَاثًا، فَاخْتَرْ إِحْدَاهُنَّ، إِمَّا أَنْ تَخْرُجَ فَتُقَاتِلَهُمْ، فَإِنَّ مَعَكَ عَدَدًا وَقُوَّةً، وَأَنْتَ عَلَى الْحَقِّ، وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ، وَإِمَّا أَنْ تَخْرِقَ لَكَ بَابًا سِوَى الْبَابِ الَّذِي هُمْ عَلَيْهِ فَتَقْعُدَ عَلَى رَوَاحِلِكَ فَتَلْحَقَ بِمَكَّةَ فَإِنَّهُمْ لَنْ يَسْتَحِلُّوكَ وَأَنْتَ بِهَا، وَإِمَّا أَنْ تَلْحَقَ بِالشَّامِ فَإِنَّهُمْ أَهْلُ الشَّامِ وَفِيهِمْ مُعَاوِيَةُ. فَقَالَ عُثْمَانُ: أَمَّا أَنْ أَخْرُجَ فَأُقَاتِلَهُمْ فَلَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ خَلَفَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أُمَّتِهِ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ، وَأَمَّا أَنْ أَخْرُجَ إِلَى مَكَّةَ فَإِنَّهُمْ لَنْ يَسْتَحِلُّونِي بِهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُلْحِدُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ بِمَكَّةَ يَكُونُ عَلَيْهِ نِصْفُ عَذَابِ الْعَالَمِ" فَلَنْ أَكُونَ أَنَا إِيَّاهُ، وَأَمَّا أَنْ أَلْحَقَ بِالشَّامِ فَإِنَّهُمْ أَهْلُ الشَّامِ وَفِيهِمْ مُعَاوِيَةُ فَلَنْ أُفَارِقَ دَارَ هِجْرَتِي وَمُجَاوَرَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنَ الْمُغِيرَةِ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي فَضْلِ مَكَّةَ فِي الْحَجِّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنَ الْمُغِيرَةِ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي فَضْلِ مَكَّةَ فِي الْحَجِّ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جب انہیں محصور کیا جا چکا تھا اور انہوں نے یہ کہا: آپ حکمران ہیں، آپ کو جو صورت حال درپیش ہے، وہ آپ ملاحظہ کر رہے ہیں، میں آپ کے سامنے تین پیشکشیں رکھتا ہوں، آپ ان میں سے کسی ایک کو اختیار کر لیں، یا تو آپ باہر نکلیں اور ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کریں، آپ کے ساتھ (لوگوں کی) تعداد اور قوت ہے، اور آپ حق پر ہیں اور یہ لوگ (یعنی باغی) باطل پر ہیں، یا پھر یہ ہے کہ یہ لوگ جس دروازے کے سامنے موجود ہیں، آپ اس کے علاوہ کوئی اور دروازہ بنوائیں اور اپنی سواری پر سوار ہو کر مکہ تشریف لے جائیں، جب آپ مکہ میں موجود ہوں گے، تو یہ (باغی) آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یا پھر آپ شام تشریف لے جائیں، کیونکہ وہاں اہل شام ہیں اور ان میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تو میں نکل کر ان کے ساتھ جنگ کرتا ہوں، تو میں ایسا پہلا فرد نہیں بننا چاہوں گا، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی امت میں خون بہانے کا آغاز کیا، جہاں تک میرے نکل کر مکہ جانے کا تعلق ہے کہ یہ لوگ وہاں مجھے نقصان نہیں پہنچائیں گے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مکہ میں الحاد کرے گا اور اسے تمام جہان کے عذاب کا نصف عذاب ہو گا۔“ تو میں وہ فرد نہیں بننا چاہتا، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میں شام چلا جاؤں، وہاں اہل شام ہیں اور ان میں معاویہ موجود ہے، تو میں ہجرت کے مقام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس سے جدا نہیں ہونا چاہتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف محمد بن عبدالملک بن مروان کا معاملہ مختلف ہے، میں نے یہ بات نہیں پائی کہ اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو کتاب الحج میں مکہ کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12001]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف محمد بن عبدالملک بن مروان کا معاملہ مختلف ہے، میں نے یہ بات نہیں پائی کہ اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو کتاب الحج میں مکہ کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12001]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (481)، أخرجه مسند أحمد برقم: 483»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 12001 in Urdu