🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12002
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَّا يُقَالُ لَهُ خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَسَجَّيْنَاهُ بِثَوْبٍ، وَقُمْتُ أُصَلِّي إِذْ سَمِعْتُ ضَوْضَاءَ فَانْصَرَفْتُ، فَإِذَا أَنَا بِهِ يَتَحَرَّكُ، فَقَالَ: أَجْلَدُ الْقَوْمِ أَوْسَطُهُمْ عَبْدُ اللَّهِ عُمَرُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الْقَوِيُّ فِي جِسْمِهِ، الْقَوِيُّ فِي أَمْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الْعَفِيفُ الْمُتَعَفِّفُ الَّذِي يَعْفُو عَنْ ذُنُوبٍ كَثِيرَةٍ، خَلَتْ لَيْلَتَانِ وَبَقِيَتْ أَرْبَعٌ، وَاخْتَلَفَ النَّاسُ، وَلَا نِظَامَ لَهُمْ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَقْبِلُوا عَلَى إِمَامِكُمْ، وَاسْمَعُوا، وَأَطِيعُوا، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنُ رَوَاحَةَ، ثُمَّ قَالَ: وَمَا فَعَلَ زَيْدُ بْنُ خَارِجَةَ؟ - يَعْنِي أَبَاهُ - ثُمَّ قَالَ: أَخَذْتُ بِئْرَ أَرِيسَ ظُلْمًا، ثُمَّ هَدَأَ الصَّوْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، جس کا نام خارجہ بن زید تھا، ہم نے اسے کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا، میں اُٹھ کر نماز ادا کرنے لگا، اسی دوران مجھے آہٹ سی محسوس ہوئی، میں نے نماز ختم کی، جب میں خارجہ بن زید کی میت کے پاس آیا، تو وہ حرکت کر رہی تھی، اُس نے یہ کہا: لوگوں میں سب سے زیادہ مضبوط وہ تھے، جو درمیانے تھے (یعنی عدل کرنے والے تھے) اور وہ اللہ کے بندے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، جو امیرالمؤمنین تھے، اپنے جسم کے اعتبار سے قوی، اور اللہ تعالیٰ کے معاملے کے بارے میں قوی تھے، جبکہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ امیرالمؤمنین ہیں، وہ پاک دامن ہیں اور انہوں نے پاکدامنی کو اختیار کیا ہے، اور انہوں نے بہت سی چیزوں سے درگزر کیا ہے، دو راتیں گزر گئی ہیں اور چار باقی رہ گئی ہیں، لوگوں کے درمیان اختلاف ہے، ان کا کوئی نظام نہیں ہے، اے لوگو! اپنے امام کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اطاعت و فرمانبرداری سے کام لو، یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ تشریف لا رہے ہیں، پھر انہوں نے کہا: زید بن خارجہ کا کیا معاملہ ہوا؟ (اس سے مراد ان کے والد تھے) پھر انہوں نے کہا: میں نے ظلم کے طور پر ”بئر اریس“ کو حاصل کیا تھا، اُس کے بعد ان کی آواز پست ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس کے طرق، کتاب الخلافہ میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4139 و 5144)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12002 in Urdu