🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12085
وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: أَنَا حَاضِرٌ قَتْلَ ابْنِ الزُّبَيْرِ يَوْمَ قُتِلَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، جُعِلَتِ الْجُيُوشُ تَدْخُلُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَكُلَّمَا دَخَلَ قَوْمٌ مِنْ بَابٍ حَمَلَ عَلَيْهِمْ وَحْدَهُ حَتَّى يُخْرِجَهُمْ، فَبَيْنَا هُوَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ إِذْ جَاءَتْ شُرْفَةٌ مِنْ شُرُفَاتِ الْمَسْجِدِ فَوَقَعَتْ عَلَى رَأْسِهِ فَصَرَعَتْهُ، وَهُوَ يَتَمَثَّلُ بِهَذِهِ الْأَبْيَاتِ:
تَقُولُ أَسْمَاءُ: أَلَا تُبْكِينِي لَمْ يَبْقَ إِلَّا حَسَبِي وَدِينِي وَصَارِمٍ لَانَتْ بِهِ يَمِينِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
اسحاق بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو قتل کیے جانے کے وقت وہاں موجود تھا، یہ اس دن کی بات ہے جب انہیں مسجد حرام میں قتل کیا گیا، دشمن کے سپاہی مسجد کے دروازے سے اندر داخل ہوتے تھے، جب بھی کچھ لوگ کسی دروازے سے داخل ہوتے تھے، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اکیلے ان پر حملہ کر دیتے تھے، یہاں تک کہ انہیں باہر نکلنے پر مجبور کر دیتے تھے، ابھی وہ یہی کچھ کر رہے تھے کہ اسی دوران مسجد کا ایک اوپری حصہ آیا اور ان کے سر پر گرا، اس نے انہیں گرا دیا، تو انہوں نے یہ اشعار پڑھے: ”سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا یہ کہتی ہیں: تم مجھے نہ رلاؤ، صرف میرا حسب اور میرا دین باقی رہ گیا ہے، اور ایک تیز تلوار، جس کے ساتھ میرا دایاں ہاتھ مانوس ہو چکا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12085]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12085 in Urdu