🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12086
وَعَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ الْعَرْنَجِيِّ قَالَ: صَلَبَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى عَقَبَةِ الْمَدِينَةِ لِيُرِيَ ذَلِكَ قُرَيْشًا، فَلَمَّا أَنْ تَفَرَّقُوا جَعَلُوا يَمُرُّونَ فَلَا يَقِفُونَ عَلَيْهِ، حَتَّى مَرَّ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَوَقَفَ عَلَيْهِ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خَبِيبٍ - لَقَدْ قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ كُنْتُ نَهَيْتُكَ عَنْ ذَا - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ كُنْتَ صَوَّامًا قَوَّامًا، تَصِلُ الرَّحِمَ. فَبَلَغَ الْحَجَّاجَ مَوْقِفُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ، فَاسْتَنْزَلَهُ، فَرَمَى بِهِ فِي قُبُورِ الْيَهُودِ، وَبَعَثَ إِلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنْ تَأْتِيَهُ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهَا، فَأَبَتْ. فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا: لَتَجِيئِنَّ أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْكِ مَنْ يَسْحَبُكِ بِقُرُونِكِ. قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، لَا آتِيكَ حَتَّى تُرْسِلَ إِلَيَّ مَنْ يَسْحَبُنِي بِقُرُونِي. فَأَتَاهُ رَسُولُهُ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ، نَاوِلْنِي سَبْتَيَّ، فَنَاوَلَهُ نَعْلَيْهِ، فَقَامَ وَهُوَ يَتَّقِدُ حَتَّى أَتَاهَا، فَقَالَ: كَيْفَ رَأَيْتِ اللَّهَ صَنَعَ بِعَدُوِّ اللَّهِ؟ قَالَتْ: رَأَيْتُكَ أَفْسَدْتَ عَلَيْهِ دُنْيَاهُ، وَأَفْسَدَ عَلَيْكَ آخِرَتَكَ، وَأَمَّا مَا كُنْتَ تُعَيِّرُهُ بِذَاتِ النِّطَاقَيْنِ، أَجَلْ، لَقَدْ كَانَ لِي نِطَاقَانِ، نِطَاقٌ أُغَطِّي بِهِ طَعَامَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ النَّمْلِ، وَنِطَاقٌ آخَرُ لَا بُدَّ لِلنِّسَاءِ مِنْهُ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي ثَقِيفٍ مُبِيرًا وَكَذَّابًا". فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ ذَاكَ. قَالَ: فَخَرَجَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونوفل بن ابوعقرب عرنجی بیان کرتے ہیں: حجاج نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو مدینہ کی گھاٹی پر مصلوب کیا تھا، تاکہ یہ چیز قریش کو دکھا دے، جب وہ لوگ منتشر ہو گئے تو ان کے پاس سے گزرنے لگے، وہ ان کے پاس ٹھہرتے نہیں تھے، یہاں تک کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کے پاس سے گزرے تو وہ وہاں ٹھہر گئے، اور انہوں نے کہا: اے ابوخبیب! تم پر سلام ہو، یہ کلمات انہوں نے تین مرتبہ کہے اور پھر فرمایا: میں تمہیں اس بات سے منع کیا کرتا تھا، یہ کلمات بھی انہوں نے تین مرتبہ کہے، تم روزہ دار تھے، نماز پڑھنے والے تھے، صلہ رحمی کرنے والے تھے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے اس قول کے بارے میں حجاج کو اطلاع ملی، تو اس نے حکم دیا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی میت کو اتارا گیا اور یہودیوں کے قبرستان میں ڈال دیا گیا، پھر حجاج نے سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیجا کہ وہ ان کے پاس آئیں، اس خاتون کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، اس خاتون نے آنے سے انکار کر دیا، تو حجاج نے انہیں پیغام بھیجا کہ یا تو آپ آئیں گی یا میں آپ کی طرف اس شخص کو بھیجوں گا، جو آپ کے بالوں سے پکڑ کر آپ کو لے کر آئے گا، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم میں تمہارے پاس اس وقت تک نہیں آؤں گی، جب تک تم میری طرف اس شخص کو نہیں بھیجتے، جو مجھے بالوں سے پکڑ کر لے جائے، حجاج کا قاصد اس کے پاس آیا اور اسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے اپنے خادم سے کہا: اے لڑکے مجھے میرے جوتے پکڑاؤ! اس نے اسے جوتے پکڑائے، وہ اُٹھا اور چلتا ہوا سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اس نے کہا: آپ نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دشمن کے ساتھ کیسا معاملہ کیا؟ تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم نے اس کی دنیا اس کے لئے خراب کر دی، اور اس نے تمہاری آخرت تمہارے لئے خراب کر دی، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے کہ تم دو کمر بندوں والی (کا بیٹا ہونے) کے حوالے سے اُسے عار دلایا کرتے تھے، تو یہ بات ٹھیک ہے، میرے دو کمربند تھے، ایک کمربند کے ذریعے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کو باندھ دیتی تھی، تاکہ چیونٹیاں اس تک نہ پہنچیں اور دوسرا کمربند وہ تھا جس کے بغیر چارہ نہیں ہے، اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ثقیف قبیلے میں ایک خون بہانے والا شخص ہو گا، اور ایک کذاب (یعنی نبوت کا جھوٹا دعویدار) ہو گا۔“ جہاں تک کذاب شخص کا تعلق ہے، اسے تو ہم نے دیکھ لیا تھا (یعنی مختار ثقفی تھا) اور جہاں تک خون بہانے والے شخص کا تعلق ہے، تو وہ تم ہو گے، راوی کہتے ہیں: تو حجاج وہاں سے چلا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12086]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (102/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 12086 in Urdu