الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ افْتِرَاقِ الْأُمَمِ وَاتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
(اس امت کا) مختلف گروہوں مین تقسیم ہونا اور پہلے (کے امتوں) کے طریقوں کی پیروی کرنا
حدیث نمبر: 12099
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالُوا: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا عَلَيْنَا وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدِّينِ، فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا لَمْ يَغْضَبْ مِثْلَهُ، ثُمَّ انْتَهَرَنَا فَقَالَ:" مَهْلًا يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِهَذَا. ذَرُوا الْمِرَاءَ لِقِلَّةِ خَيْرِهِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يُمَارِي، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَ قَدْ نَمَتْ خَسَارَتُهُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَكَفَاكَ إِثْمًا أَنْ لَا تَزَالَ مُمَارِيًا، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَّ لَا أَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَأَنَا زَعِيمٌ بِثَلَاثَةِ أَبْيَاتٍ فِي الْجَنَّةِ فِي رِبَاضِهَا وَوَسَطِهَا وَأَعْلَاهَا لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ صَادِقٌ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ مَا نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ الْمِرَاءُ وَشُرْبُ الْخَمْرِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ، وَلَكِنَّهُ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِالتَّحْرِيشِ، وَهُوَ الْمِرَاءُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ، فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَالنَّصَارَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ قَالَ:" مَنْ كَانَ عَلَى مَا أَنَا عَلَيْهِ أَنَا وَأَصْحَابِي، مَنْ لَمْ يُمَارِ فِي دِينِ اللَّهِ، وَمَنْ لَمْ يُكَفِّرْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ غُفِرَ لَهُ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يُصْلِحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ، وَلَا يُمَارُونَ فِي دِينِ اللَّهِ، وَلَا يُكَفِّرُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ الْمِرَاءِ فِي الْعِلْمِ.
سیدنا ابودرداء، سیدنا ابوامامہ، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم کسی دینی معاملے کے بارے میں بحث کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے میں آ گئے، آپ اس طرح پہلے کبھی اتنے غصے میں نہیں آئے تھے، پھر آپ نے ہمیں جھڑکتے ہوئے ارشاد فرمایا: رک جاؤ! اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت! تم سے پہلے کے لوگ اسی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ اس میں بھلائی کم ہے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ مومن بحث نہیں کرتا ہے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ بحث کرنے والے کا خسارہ بڑھتا رہتا ہے، بحث کو چھوڑ دو، کیونکہ تمہارے گنہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ تم مسلسل بحث کرتے رہو، بحث کو چھوڑ دو کیونکہ مسلسل بحث کرنے والے شخص کی، قیامت کے دن میں شفاعت نہیں کروں گا، بحث کو چھوڑ دو کیونکہ میں، جنت میں تین مقامات پر گھر ملنے کی ضمانت دوں گا، اس کے اطراف والے حصے میں، اس کے درمیانی حصے میں اور اس کے بالائی حصے میں (یہ ضمانت، میں) اُس شخص کو دوں گا، جو بحث کو ترک کر دے گا، جبکہ وہ سچا ہو، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ میرے پروردگار نے بتوں کی عبادت کے بعد، جس پہلی چیز سے مجھے منع کیا ہے، وہ بحث کرنا اور شراب نوشی ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ اس کی عبادت کی جائے، لیکن وہ تمہارے باہمی اختلاف سے بھی راضی ہو جائے گا، اور وہ باہمی اختلاف بحث کی صورت میں ہوتا ہے، تم بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور عیسائی بہتّر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے، سواد اعظم کے علاوہ وہ سب گمراہی پر ہوں گے۔ (مطبوعہ نسخے میں
یہ روایت اسی طرح ہے، لیکن شاید کسی کے سہو کی وجہ سے کچھ عبارت نقل ہونے سے رہ گئی ہے، کیونکہ سواد اعظم والے کلمات تو امت محمدیہ کے بارے میں ہیں)۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سواد اعظم کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (لوگ) جو اُس چیز پر گامزن ہوں، جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں، وہ شخص جو اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتا اور گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل توحید میں سے کسی کی تکفیر نہیں کرتا، اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا تھا، اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب الوطن لوگوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو لوگوں کی خرابی کے وقت ٹھیک رہیں اور اللہ کے دین کے بارے میں بحث مباحثہ نہ کریں، اور اہل توحید میں سے کسی کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر قرار نہ دیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کتاب العلم میں بحث کرنے سے متعلق کچھ روایات گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12099]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12099 in Urdu