🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ افْتِرَاقِ الْأُمَمِ وَاتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
(اس امت کا) مختلف گروہوں مین تقسیم ہونا اور پہلے (کے امتوں) کے طریقوں کی پیروی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12100
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدٍ بِالْمَدِينَةِ، فَجَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِالْوَحْيِ، فَتَغَشَّى رِدَاءَهُ، فَمَكَثَ طَوِيلًا حَتَّى سُرِّيَ عَنْهُ، ثُمَّ كَشَفَ رِدَاءَهُ فَإِذَا هُوَ يَعْرَقُ عَرَقًا شَدِيدًا وَإِذَا هُوَ قَابِضٌ عَلَى شَيْءٍ، فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يَعْرِفُ مَا يَخْرُجُ مِنَ النَّخْلِ؟". قُلْنَا: نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِآبَائِنَا أَنْتَ وَأُمَّهَاتِنَا، لَيْسَ شَيْءٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّخْلِ إِلَّا نَحْنُ نَعْرِفُهُ، نَحْنُ أَصْحَابُ نَخْلٍ. ثُمَّ فَتَحَ يَدَهُ فَإِذَا فِيهَا نَوًى، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَوًى. فَقَالَ:" نَوَى أَيِّ شَيْءٍ؟". قَالُوا: نَوَى سَنَةٍ. قَالَ:" صَدَقْتُمْ، جَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَتَعَاهَدُ دِينَكُمْ، لَتَسْلُكُنَّ سُنَنَ مَنْ قَبْلِكُمْ حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ، وَلَتَأْخُذُنَّ بِمِثْلِ أَخْذِهِمْ إِنْ شِبْرًا فَشِبْرٌ وَإِنْ ذِرَاعًا فَذِرَاعٌ وَإِنْ بَاعًا فَبَاعٌ، حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ دَخَلْتُمْ فِيهِ. أَلَا إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقَتْ عَلَى مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - سَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهَا ضَالَّةٌ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً الْإِسْلَامُ وَجَمَاعَتُهُمْ. ثُمَّ إِنَّهَا افْتَرَقَتْ عَلَى عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهَا ضَالَّةٌ إِلَّا وَاحِدَةً الْإِسْلَامُ وَجَمَاعَتُهُمْ. ثُمَّ إِنَّكُمْ تَكُونُونَ عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا وَاحِدَةً الْإِسْلَامُ وَجَمَاعَتُهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لَهُ حَدِيثًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مدینہ منورہ میں، مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اوڑھ لی، آپ خاصی دیر تک ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ جب آپ کی یہ کیفیت ختم ہوئی اور آپ نے چادر ہٹائی تو آپ کو بہت زیادہ پسینہ آ چکا تھا اور آپ نے کوئی چیز مٹھی میں لی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کون شخص اس چیز کو جانتا ہے جو کھجور کے درخت سے نکلتی ہے؟ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کھجوروں میں سے جو چیز بھی نکلتی ہے، ہم اس سے واقف ہیں، کیونکہ ہم کھجوروں کا کام کرتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک کھولا تو اس میں گٹھلی موجود تھی، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گٹھلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کسی چیز کی گٹھلی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: قحط سالی کے دنوں کی گٹھلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ٹھیک کہا: ہے، ابھی جبرائیل آئے اور وہ تمہارے دین کے بارے میں بیان کر رہے تھے کہ تم لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر ضرور چلو گے، جس طرح ایک جوتا، دوسرے جوتے کے برابر ہوتا ہے، اور تم ان چیزوں کو ضرور اختیار کرو گے، جنہیں ان لوگوں نے اختیار کیا تھا، بالشت در بالشت، ذراع در ذراع (درمیانی سب سے بڑی انگلی کے کنارے سے لے کر کہنی تک کی مقدار کو ”ذراع“ کہتے ہیں) اور باغ در باغ (دونوں بازوؤں کے پھیلاؤ کی مقدار کو ”باع“ کہتے ہیں) یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے تھے، تو تم لوگ بھی اُس میں داخل ہو جاؤ گے، البتہ یہ ہے کہ بنی اسرائیل، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بعد ستر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، وہ تمام فرقے گمراہ تھے، صرف ایک فرقے کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ اسلام اور اس کی جماعت تھے، پھر عیسائی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بعد اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے، سب فرقے گمراہ تھے، صرف ایک کا معاملہ مختلف تھا، اور وہ اسلام اور ان کی جماعت تھا، اور تم لوگ بہتر فرقوں میں تقسیم ہو جاؤ گے، سب جہنم میں جائیں گے، صرف ایک فرقے کا معاملہ مختلف ہے، وہ اسلام اور ان لوگوں کی جماعت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اسے حسن الحدیث قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12100 in Urdu