الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ كَيْفَ يَفْعَلُ مَنْ بَقِيَ فِي حُثَالَةٍ .
وہ شخص کیا کرے جو ردّی لوگوں میں باقی رہ جائے؟
حدیث نمبر: 12201
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَنَحْنُ فِي مَجْلِسِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَابْنَيْهِ، فَقَالَ:" تَرَوْنَ إِذَا أُخِّرْتُمْ إِلَى زَمَانِ حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَنُذُورُهُمْ فَاشْتَبَكُوا وَكَانُوا هَكَذَا؟" وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" تَأْخُذُونَ مَا تَعْرِفُونَ، وَتَدَعُونَ مَا تُنْكِرُونَ، وَيُقْبِلُ أَحَدُكُمْ عَلَى خَاصَّةِ نَفْسِهِ، وَيَذَرُ أَمْرَ الْعَامَّةِ".
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور ان کے دونوں صاحبزادوں کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ اگر تمہیں ایسے زمانے تک باقی رکھا گیا کہ جب ردّی لوگ باقی رہ گئے ہوں گے، جن کے عہد اور ان کی نذریں ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گے اور ایک دوسرے میں پیوست ہو جائیں گے اور وہ یوں ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، تو لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اُس چیز کو لے لینا جسے تم نیکی سمجھو اور اس چیز کو ترک کر دینا، جو تمہیں منکر محسوس ہو اور تم میں سے ہر ایک شخص بطور خاص اپنا خیال رکھے، اور لوگوں کے عمومی معاملے کو (اُن کے حال پر) چھوڑ دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12201]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5868)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5868»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12201 in Urdu