الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 12216
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ، الصَّبْرُ فِيهِنَّ كَقَبْضٍ عَلَى الْجَمْرِ، لِلْعَامِلِ فِيهَا أَجْرُ خَمْسِينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْهُمْ أَوْ خَمْسِينَ مِنَّا؟ قَالَ:" خَمْسِينَ مِنْكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لِلْمُتَمَسِّكِ أَجْرُ خَمْسِينَ شَهِيدًا". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنَّا أَوْ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" مِنْكُمْ"، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ سَهْلِ بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بعد صبر والے دن آئیں گے، اُن میں صبر کرنا، انگارہ ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے اور ان دنوں میں عمل کرنے والے شخص کو پچاس افراد کا اجر ملے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان میں سے پچاس افراد کا؟ یا ہم میں سے پچاس افراد کا اجر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے پچاس افراد کا (اجر)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”مضبوطی سے تھامے رکھنے والے کے لئے، پچاس شہیدوں کا اجر ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ (شہید) ہم میں سے ہوں گے؟ یا اُن میں سے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سہل بن عامر بجلی کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12216]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3370) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10394)، أخرجه مسند البزار برقم: 1776، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10394»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12216 in Urdu