الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 12213
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي هَاشِمٍ، إِنَّكُمْ سَيُصِيبُكُمْ بَعْدِي جَفْوَةٌ، فَاسْتَعِينُوا عَلَيْهَا بِأَرِقَّاءِ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو ہاشم! عنقریب تمہیں میرے بعد زیادتی کا سامنا کرنا پڑے گا، تو اس کے حوالے سے تم کمزور لوگوں سے مدد حاصل کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہاشمی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کو امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12213]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1662»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12214
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، يَبِيعُ قَوْمٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ، الْمُتَمَسِّكُ بِدِينِهِ كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْرِ". أَوْ قَالَ:" عَلَى الشَّوْكِ"، وَفِي رِوَايَةٍ" بِخَبَطِ الشَّوْكِ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ مِنْ قَوْلِهِ: الْمُتَمَسِّكُ بِدِينِهِ إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الصَّبْرِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عربوں کے لئے اس برائی کے حوالے سے بربادی ہے، جو قریب آ چکی ہے، ایسے فتنے ہوں گے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا تو شام کو کافر ہو جائے گا، لوگ تھوڑے سے دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں، اپنا دین فروخت کر دیں گے، اور دین کو تھامنے والے کی مثال یوں ہو گی، جیسے مٹھی میں انگارہ لیا ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کانٹے لیے ہوں۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”کانٹوں کی شاخ لی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”دین کو تھامنے والا شخص۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں اس باب سے متعلق باقی احادیث، صبر سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12214]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12215
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ - وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ - أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامُ الصَّبْرِ، لِلْمُتَمَسِّكِ فِيهِنَّ يَوْمَئِذٍ بِمِثْلِ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ لَهُ كَأَجْرِ خَمْسِينَ مِنْكُمْ". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَوَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" بَلْ مِنْكُمْ". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَوَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" بَلْ مِنْكُمْ"، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَوْ أَرْبَعًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ، وَكِلَاهُمَا قَدْ وُثِّقَ وَفِيهِمَا خِلَافٌ.
سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ، جو صحابہ کرام میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بعد صبر والے دن آئیں گے اور ان دنوں میں دین کو مضبوطی سے تھامنے والے شخص کو تم میں سے پچاس افراد کے اجر کی مانند اجر ملے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ (پچاس) افراد ان میں سے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ (وہ پچاس افراد) تم میں سے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا وہ (پچاس افراد) ان میں سے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم میں سے ہوں گے“ یہ مکالمہ تین یا شاید چار مرتبہ ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں، اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے عبداللہ بن یوسف سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12215]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12216
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ، الصَّبْرُ فِيهِنَّ كَقَبْضٍ عَلَى الْجَمْرِ، لِلْعَامِلِ فِيهَا أَجْرُ خَمْسِينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْهُمْ أَوْ خَمْسِينَ مِنَّا؟ قَالَ:" خَمْسِينَ مِنْكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لِلْمُتَمَسِّكِ أَجْرُ خَمْسِينَ شَهِيدًا". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنَّا أَوْ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" مِنْكُمْ"، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ سَهْلِ بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بعد صبر والے دن آئیں گے، اُن میں صبر کرنا، انگارہ ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے اور ان دنوں میں عمل کرنے والے شخص کو پچاس افراد کا اجر ملے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان میں سے پچاس افراد کا؟ یا ہم میں سے پچاس افراد کا اجر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے پچاس افراد کا (اجر)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”مضبوطی سے تھامے رکھنے والے کے لئے، پچاس شہیدوں کا اجر ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ (شہید) ہم میں سے ہوں گے؟ یا اُن میں سے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سہل بن عامر بجلی کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12216]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3370) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10394)، أخرجه مسند البزار برقم: 1776، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10394»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12217
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: تَعَوَّدُوا الصَّبْرَ، فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَنْزِلَ بِكُمُ الْبَلَاءُ، مَعَ أَنَّهُ لَا يُصِيبُكُمْ بَلَاءٌ أَشَدُّ مِمَّا أَصَابَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَجَالِدٌ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ صبر کی عادت بناؤ! کیونکہ عنقریب تم پر آزمائشیں نازل ہوں گی، باوجودیکہ تم کسی ایسی آزمائش کا سامنا نہیں کرو گے جو اس سے زیادہ سخت ہو، جس طرح کی آزمائش کا سامنا ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12217]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3369)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12218
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَأْتِيَّنَ عَلَيْكُمْ زَمَانٌ تَغْبِطُونَ فِيهِ الرَّجُلَ بِخِفَّةِ الْحَاذِ كَمَا تَغْبِطُونَهُ الْيَوْمَ بِكَثْرَةِ الْمَالِ وَالْوَلَدِ، حَتَّى يَمُرَّ أَحَدُكُمْ بِقَبْرِ أَخِيهِ فَيَتَمَعَّكُ كَمَا تَتَمَعَّكُ الدَّابَّةُ فِي مَرَاعِيهَا وَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي مَكَانَكَ، مَا بِهِ شَوْقٌ إِلَى اللَّهِ وَلَا عَمَلٍ صَالِحٍ قَدَّمَهُ إِلَّا لِمَا نَزَلَ بِهِ مِنَ الْبَلَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب تم لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس زمانے میں تم ایسے شخص پر رشک کرو گے، جس کی ذمہ داریاں کم ہوں، بالکل اسی طرح جس طرح آج تم ایسے شخص پر رشک کرتے ہو، جس کا مال اور اولاد زیادہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ (اس زمانے میں) تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کی قبر کے پاس سے گزرے گا، تو مٹی کے ساتھ یوں لوٹ پوٹ ہو جائے گا، جس طرح چراگاہ میں کوئی جانور مٹی میں لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے اور وہ شخص یہ کہے گا: اے کاش! میں تمہاری جگہ ہوتا، وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کے شوق کی وجہ سے یہ بات نہیں کہے گا، یا اس نے کوئی ایسا نیک عمل نہیں آگے بھیجا ہو گا، جس کی وجہ وہ یہ کہے گا، بلکہ اس پر جو آزمائش نازل ہوئی ہو گی، اس کی وجہ سے وہ یہ بات کہے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12218]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (331) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9777)، أخرجه مسند البزار برقم: 1461، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9777»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12219
وَعَنْهُ قَالَ: لَيَأْتِيَّنَ عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمُرُّ الرَّجُلُ بِالْقَبْرِ فَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي مَكَانَ هَذَا، مَا بِهِ مِنْ حُبِّ لِقَاءِ اللَّهِ وَلَكِنْ شِدَّةُ مَا يَرَى مِنَ الْبَلَاءِ. قِيلَ: أَيُّ شَيْءٍ عِنْدَ ذَلِكَ خَيْرٌ؟ قَالَ: فَرَسٌ شَدِيدٌ وَسِلَاحٌ شَدِيدٌ يَزُولُ بِهِ الرَّجُلُ حَيْثُ زَالَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ أَبِي الزَّعْرَاءِ الْكَبِيرِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ فرماتے ہیں: ”تم پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ جس میں آدمی قبر کے پاس سے گزرے گا، تو یہ کہے گا: کاش میں اس مردے کی جگہ ہوتا اور وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ حاضری کے شوق کی وجہ سے یہ نہیں کہے گا، بلکہ جس آزمائش کا اس نے سامنا کیا ہو گا، اُس کی شدت کی وجہ سے یہ بات کہے گا، عرض کی گئی: اس وقت کون سی چیز زیادہ بہتر ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: مضبوط گھوڑا، مضبوط ہتھیار، جس کے ذریعے آدمی جہاں چاہے جا سکے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوزعراء کبیر کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12219]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9750)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8450، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9750»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12220
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، كَيْفَ أَنْتَ إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ؟" وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" اصْبِرِ اصْبِرْ، خَالِقُوا النَّاسَ بِأَخْلَاقِهِمْ، وَخَالِفُوهُمْ فِي أَعْمَالِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! اس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ جب تم ردّی لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر لیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم صبر سے کام لینا! تم صبر سے کام لینا! لوگوں سے ان کے اخلاق کے حوالے سے ملتے جلتے رہنا اور لوگوں کے اعمال کے حوالے سے اُن کے برخلاف کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12220]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12220]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (473)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5515، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 473»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12221
وَعَنْ ثَوْبَانَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا أَوْ دَعَا إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ"، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ فِي قَوْمٍ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ وَصَارُوا حُثَالَةً؟" وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالُوا: فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اصْبِرُوا اصْبِرُوا، وَخَالِقُوا النَّاسَ بِأَخْلَاقِهِمْ، وَخَالِفُوهُمْ فِي أَعْمَالِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی بدعت ایجاد کرے، یا کسی بدعتی کو پناہ دے، یا اپنے باپ کے علاوہ، یا اپنے آزاد کرنے والے آقا کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، تو اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور لوگوں، سب کی لعنت ہو گی، اس شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ جب تم ایسے لوگوں میں رہ جاؤ گے، جن کے عہد اور ان کی امانتیں ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گے اور وہ لوگ ردّی ہو چکے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول الله! ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم صبر سے کام لینا، تم صبر سے کام لینا، تم لوگوں کے ساتھ اُن کے اخلاق کے مطابق پیش آنا اور اُن کے اعمال کے بارے میں اُن (لوگوں) کے برخلاف کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے اور وہ متروک ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12221]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3324)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12222
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ أَنْتَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ؟". قَالَ: فَذَاكَ مَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ذَاكَ إِذَا مَرِجَتْ أَمَانَاتُهُمْ وَعُهُودُهُمْ فَصَارُوا هَكَذَا" وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالَ: فَكَيْفَ أَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَعْمَلُ بِمَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتَعْمَلُ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَتَدَعُ عَوَامَّ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! اس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ ردّی لوگوں میں رہ جاؤ گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا صورت حال ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت لوگوں کی امانتیں اور ان کے عہد، ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گے اور وہ یوں ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم وہ عمل کرنا جسے تم نیکی سمجھو اور اسے ترک کر دینا، جسے تم منکر (یا برائی) سمجھو اور تم بطور خاص اپنی ذات کے لئے عمل کرنا اور لوگوں کو (ان کے حال پر) چھوڑ دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12222]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12222]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2797)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح