الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 12218
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَأْتِيَّنَ عَلَيْكُمْ زَمَانٌ تَغْبِطُونَ فِيهِ الرَّجُلَ بِخِفَّةِ الْحَاذِ كَمَا تَغْبِطُونَهُ الْيَوْمَ بِكَثْرَةِ الْمَالِ وَالْوَلَدِ، حَتَّى يَمُرَّ أَحَدُكُمْ بِقَبْرِ أَخِيهِ فَيَتَمَعَّكُ كَمَا تَتَمَعَّكُ الدَّابَّةُ فِي مَرَاعِيهَا وَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي مَكَانَكَ، مَا بِهِ شَوْقٌ إِلَى اللَّهِ وَلَا عَمَلٍ صَالِحٍ قَدَّمَهُ إِلَّا لِمَا نَزَلَ بِهِ مِنَ الْبَلَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب تم لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس زمانے میں تم ایسے شخص پر رشک کرو گے، جس کی ذمہ داریاں کم ہوں، بالکل اسی طرح جس طرح آج تم ایسے شخص پر رشک کرتے ہو، جس کا مال اور اولاد زیادہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ (اس زمانے میں) تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کی قبر کے پاس سے گزرے گا، تو مٹی کے ساتھ یوں لوٹ پوٹ ہو جائے گا، جس طرح چراگاہ میں کوئی جانور مٹی میں لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے اور وہ شخص یہ کہے گا: اے کاش! میں تمہاری جگہ ہوتا، وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کے شوق کی وجہ سے یہ بات نہیں کہے گا، یا اس نے کوئی ایسا نیک عمل نہیں آگے بھیجا ہو گا، جس کی وجہ وہ یہ کہے گا، بلکہ اس پر جو آزمائش نازل ہوئی ہو گی، اس کی وجہ سے وہ یہ بات کہے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12218]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12218]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (331) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9777)، أخرجه مسند البزار برقم: 1461، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9777»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12218 in Urdu