الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 123
وَعَنْ حُجَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ يُكْنَى أَبَا الْمُنْتَفِقِ - قَالَ: أَتَيْتُ مَكَّةَ فَسَأَلْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: بِعَرَفَةَ، فَأَتَيْتُهُ فَذَهَبْتُ أَدْنُو مِنْهُ حَتَّى اخْتَلَفَتْ عُنُقُ رَاحِلَتِي وَعُنُقُ رَاحِلَتِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَبِّئْنِي بِمَا يُنْجِينِي مِنْ عَذَابِ اللَّهِ وَيُدْخِلُنِي جَنَّتَهُ. قَالَ:" اعْبُدِ اللَّهَ لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَأَقِمِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَأَدِّ الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَحُجَّ وَاعْتَمِرْ، وَصُمْ رَمَضَانَ، وَانْظُرْ مَا تُحِبُّ النَّاسُ أَنْ يَأْتُوهُ إِلَيْكَ فَافْعَلْهُ بِهِمْ، وَمَا كَرِهْتَ أَنْ يَأْتُوهُ إِلَيْكَ فَذَرْهُمْ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُجَيْرٌ، وَهُوَ ابْنُ الصَّحَابِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُجَيْرٌ، وَهُوَ ابْنُ الصَّحَابِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
حجیر نے، اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے، جن کی کنیت ابومنتفق ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں مکہ آیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ہیں، میں آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچ گیا، یہاں تک کہ میری اونٹنی کی گردن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی گردن سے ملنے لگی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اس چیز کے بارے میں بتائیے، جو مجھے اللہ کے عذاب سے بچا دے، اور جنت میں داخل کروا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرو! کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ، فرض نماز ادا کرو، فرض زکوٰۃ ادا کرو، حج اور عمرہ کرو، رمضان کے روزے رکھو اور اس بات کا جائزہ لو کہ تم جس چیز کو پسند کرتے ہو، کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا کریں، تو تم بھی لوگوں کے ساتھ ویسا ہی کرو، اور جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو، کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا کریں، تو تم بھی لوگوں کے ساتھ ویسا نہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ”حجیر“ ہیں، جو صحابی کے صاحبزادے ہیں، لیکن میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 123]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ”حجیر“ ہیں، جو صحابی کے صاحبزادے ہیں، لیکن میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 123]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 123 in Urdu