الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 124
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" بَعَثَ اللَّهُ يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ، فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ عِيسَى قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: يَا عِيسَى، قُلْ لِيَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا إِمَّا أَنْ تُبَلِّغَ مَا أُرْسِلْتَ بِهِ إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَإِمَّا أَنْ أُبَلِّغَهُمْ، فَخَرَجَ يَحْيَى حَتَّى صَارَ إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَمَثَلُ ذَلِكَ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَعْتَقَ رَجُلًا وَأَحْسَنَ إِلَيْهِ وَأَعْطَاهُ، فَانْطَلَقَ وَكَفَرَ نِعْمَتَهُ، وَوَالَى غَيْرَهُ. وَإِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَمَثَلُ ذَلِكَ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَسَرَهُ الْعَدُوُّ، فَأَرَادُوا قَتْلَهُ فَقَالَ: لَا تَقْتُلُونِي، فَإِنَّ لِي كَنْزًا وَأَنَا أَفْدِي نَفْسِي، فَأَعْطَاهُمْ كَنْزَهُ وَنَجَا بِنَفْسِهِ. وَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَتَصَدَّقُوا، وَمَثَلُ ذَلِكَ كَمَثَلِ رَجُلٍ مَشَى إِلَى عَدُوِّهِ وَقَدْ أَخَذَ لِلْقِتَالِ جُنَّةً، فَلَا يُبَالِي مِنْ حَيْثُ أُتِيَ. وَإِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَقْرَءُوا الْكِتَابَ، وَمَثَلُ ذَلِكَ كَمَثَلِ قَوْمٍ فِي حِصْنِهِمْ صَارَ إِلَيْهِمْ عَدُوُّهُمْ وَقَدْ أَعَدُّوا فِي كُلِّ نَاحِيَةٍ مِنْ نَوَاحِيَ الْحِصْنِ قَوْمًا، فَلَيْسَ يَأْتِيهِمْ عَدُوُّهُمْ مِنْ نَاحِيَةٍ مِنْ نَوَاحِي الْحِصْنِ إِلَّا وَبَيْنَ أَيْدِيهِمْ مَنْ يَدْرَؤُهُمْ عَنْهُمْ عَنِ الْحِصْنِ، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ لَا يَزَالُ فِي أَحْصَنِ حِصْنٍ". وَلَمْ أَرَ فِي كِتَابِي الْخَامِسَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا شَيْخَ الْبَزَّارِ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا شَيْخَ الْبَزَّارِ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا یحیی بن زکریا علیہما السلام کو، پانچ کلمات کے ہمراہ بنی اسرائیل کی طرف بھیجا، جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے عیسیٰ! تم یحیی بن زکریا سے یہ کہو! کہ میں نے تمہیں جس چیز کے ہمراہ بنی اسرائیل کی طرف بھیجا ہے، یا تو تم اس کی تبلیغ کر دو، یا میں انہیں تبلیغ کر دیتا ہوں، تو سیدنا یحییٰ علیہ السلام نکلے اور بنی اسرائیل کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ، اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو کسی غلام کو آزاد کرتا ہے، اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے اسے مال وغیرہ دیتا ہے، وہ غلام چلا جاتا ہے اور اس شخص کی نعمت کا انکار کر دیتا ہے اور اس شخص کی بجائے کسی اور سے تعلق قائم کر لیتا ہے، اللہ تعالی تمہیں یہ بھی حکم دیتا ہے کہ تم لوگ نماز قائم کرو! اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے جسے دشمن قید کر لیتا ہے اور اسے قتل کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ شخص یہ کہتا ہے: تم لوگ مجھے قتل نہ کرو، میرے پاس خزانہ موجود ہے، اور میں اپنی ذات کا فدیہ دے دوں گا، تو وہ شخص ان لوگوں کو اپنا خزانہ دیتا ہے اور اپنی ذات کو نجات دلوا دیتا ہے، اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ حکم بھی دیا ہے کہ تم لوگ صدقہ کرو اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو دشمن کی طرف جاتا ہے اور جنگ کے لئے ڈھال رکھتا ہے، وہ اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ اس پر کس طرف سے حملہ ہو گا؟ اللہ تعالی تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ تم لوگ کتاب کی تلاوت کرو! اس کی مثال ان لوگوں کی مانند ہے، جو اپنے قلعے میں ہوتے ہیں، اُن کا دشمن ان کی طرف جاتا ہے، تو ان لوگوں نے قلعے کے ہر طرف لوگ تیار رکھے ہوتے ہیں، تو دشمن قلعہ کے جس بھی طرف سے آتا ہے، اس کے سامنے ایسے افراد موجود ہوتے ہیں، جو اسے قلعے کی طرف جانے سے روکتے ہیں، تو یہ مثال اُس شخص کی ہے جو، قرآن پڑھتا ہے، تو وہ سب سے زیادہ مضبوط قلعے میں ہوتا ہے“۔
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی تحریر میں، پانچویں چیز کا ذکر نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ امام بزار کے استاد حسن بن محمد بن عباد کا معاملہ مختلف ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 124]
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی تحریر میں، پانچویں چیز کا ذکر نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ امام بزار کے استاد حسن بن محمد بن عباد کا معاملہ مختلف ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 337، أخرجه مسند البزار برقم: 695، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 39»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 124 in Urdu