🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 125
وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ حُجَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِي، قَالَ: لَقِيتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَرَفَةَ وَالْمُزْدَلِفَةِ، فَأَخَذْتُ بِخِطَامِ نَاقَتِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟ فَقَالَ:" أَمَا وَاللَّهِ لَئِنْ كُنْتَ أَوْجَزْتَ الْمَسْأَلَةَ لَقَدْ أَعْظَمْتَ وَأَطْوَلْتَ: أَقِمِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَأَدِّ الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَحُجَّ الْبَيْتَ، وَمَا أَحْبَبْتَ أَنْ يَفْعَلَهُ النَّاسُ بِكَ فَافْعَلْهُ بِهِمْ، وَمَا كَرِهْتَ أَنْ يَفْعَلَهُ النَّاسُ بِكَ فَدَعِ النَّاسَ مِنْهُ. خَلِّ زِمَامَ النَّاقَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
سوید بن حجیر بیان کرتے ہیں: میرے ماموں نے مجھے یہ بات بتائی ہے: وہ کہتے ہیں: عرفہ اور مزدلفہ کے درمیان میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑ لی اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا چیز مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کر سکتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سوال مختصر کیا ہے اور بات اہم اور طویل دریافت کی ہے، تم فرض نماز ادا کرو، فرض زکوۃ ادا کرو، بیت اللہ کا حج کرو، تم جو پسند کرتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ ویسا کریں، تو تم بھی اُن کے ساتھ وہی کرو، اور جس چیز کے بارے میں تم یہ ناپسند کرتے ہو، کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا کریں، تو تم بھی لوگوں کے ساتھ ویسا نہ کرو، اور اونٹنی کی لگام چھوڑ دو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7284، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7284»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 125 in Urdu