الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13131
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ فِي النَّارِ، فَإِذَا قَوْمٌ يَأْكُلُونَ الْجِيَفَ قَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟". قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ. وَرَأَى رَجُلًا أَحْمَرَ أَزْرَقَ جَعْدًا (شَعْثًا إِذَا رَأَيْتَهُ) ، قَالَ:" مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟". قَالَ: هَذَا عَاقِرُ النَّاقَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَابُوسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنم میں دیکھا تو وہاں کچھ لوگ تھے جو مردار کھا رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو لوگوں کا گوشت کھایا کرتے تھے، پھر آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو سرخ رنگت، نیلی آنکھوں، بکھرے ہوئے گھنگھریالے بالوں والا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کون ہے؟ انہوں نے یہ بتایا: یہ (سیدنا صالح علیہ السلام) اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13131]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13131]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2324)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13131 in Urdu