الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13132
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" تَدْرُونَ أَزْنَى الزِّنَا عِنْدَ اللَّهِ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" فَإِنَّ أَزْنَى الزِّنَا عِنْدَ اللَّهِ، اسْتِحْلَالُ عِرْضِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ". ثُمَّ قَرَأَ: (وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا) . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”کیا تم یہ جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا زنا کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا زنا یہ ہے کہ کسی مسلمان شخص کی عزت کو حلال قرار دیا جائے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو لوگ مومن مردوں اور مومن خواتین کو ان کے کسی عمل کے بغیر اذیت پہنچاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13132]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13132]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4689)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5370»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13132 in Urdu