الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13489
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ فَقَبَّلَهُ وَأَجْلَسَهُ عَلَى فَخِذِهِ، وَجَاءَتْهُ بَنِيَّةٌ لَهُ فَأَجْلَسَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا سَوَّيْتَ بَيْنَهُمَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فَقَالَ: حَدَّثَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اس کا بیٹا اس کے پاس آیا، اس شخص نے اس کو بوسہ دیا اور اسے اپنے زانوں پر بٹھا لیا، پھر اس کی بیٹی اس کے پاس آئی، تو اُس شخص نے اسے اپنے آگے بٹھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ان دونوں کے درمیان برابری کیوں نہیں رکھی؟“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، انہوں نے اس راوی کا نام بیان نہیں کیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13489]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، انہوں نے اس راوی کا نام بیان نہیں کیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13489]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1893)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5847، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6361»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13489 in Urdu