الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ
اولاد، قریبی رشتہ داروں، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13490
عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أَلَا أُحَدِّثُكَ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى يَا أُمَّهْ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَنْفَقَ عَلَى ابْنَتَيْنِ أَوْ أُخْتَيْنِ أَوْ ذَوَاتَيْ قَرَابَةٍ يَحْتَسِبُ النَّفَقَةَ عَلَيْهِمَا حَتَّى يُغْنِيَهُمَا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ أَوْ يَكْفِيَهُمَا، كَانَتَا سِتْرًا لَهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مطلب بن عبداللہ مخزومی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، میں نے عرض کی: اے امی جان! جی ہاں! انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دو بیٹیوں، یا دو بہنوں، یا دو رشتے دار خواتین پر خرچ کرتا ہے، اور وہ اُن پر خرچ کرنے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا ہے، اور اس وقت تک خرچ کرتا رہتا ہے، جب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے، وہ دونوں (لڑکیاں) بے نیاز نہیں ہو جاتی ہیں، یا اُن دونوں کی کفایت نہیں ہو جاتی، تو وہ دونوں خواتین اُس شخص کے لئے جہنم سے بچاؤ کے لئے رکاوٹ بن جائیں گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حمید مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13490]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حمید مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (392/23) اخرجه احمد فى المسند (293/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13490 in Urdu