الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13519
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَفْتَحُ بَابَ الْجَنَّةِ، إِلَّا أَنَّهُ تَأْتِي امْرَأَةٌ تُبَادِرُنِي، فَأَقُولُ لَهَا: مَا لَكِ؟ وَمَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا امْرَأَةٌ قَعَدْتُ عَلَى أَيْتَامٍ لِي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَجْلَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت کا دروازہ کھولنے والا پہلا فرد ہوؤں گا، پھر ایک عورت آئے گی اور وہ مجھ سے آگے نکل جائے گی، میں اُس سے کہوں گا: تمہیں کیا معاملہ ہے؟ اور تم کون ہو؟ تو وہ کہے گی: میں وہ عورت ہوں، جو اپنے یتیم بچوں کی خاطر بیوہ بیٹھی رہی تھی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عجلان ہے، جسے ابوحاتم نے اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13519]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عجلان ہے، جسے ابوحاتم نے اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13519]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6651)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9527، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2564، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5073»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13519 in Urdu