الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13520
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَفَلَ يَتِيمًا لَهُ ذَا قَرَابَةٍ أَوْ لَا قَرَابَةَ لَهُ، فَأَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ". وَضَمَّ أَصْبُعَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی یتیم کا کفیل بن جائے، خواہ وہ (یتیم) اُس کا رشتے دار ہو، یا رشتے دار نہ ہو، تو میں اور وہ شخص جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو انگلیاں ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13520]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13520]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1912)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13520 in Urdu