الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13602
وَعَنْ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لِأَصْحَابِهِ حِينَ قَدِمُوا عَلَيْهِ: هَلْ تَجَالَسُونَ؟ قَالُوا: لَا نَتْرُكُ ذَاكَ. قَالَ: فَهَلْ تَزَاوَرُونَ؟ قَالُوا: نَعَمْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ الرَّجُلَ مِنَّا لَيَفْقِدُ أَخَاهُ فَيَمْشِي عَلَى رِجْلَيْهِ إِلَى آخِرِ الْكُوفَةِ حَتَّى يَلْقَاهُ. قَالَ: إِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ مَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
عوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد جب ان کے پاس آئے، تو انہوں نے ان سے دریافت کیا: کیا تم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: ہم اس کو ترک نہیں کرتے ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے جاتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! اے ابوعبدالرحمن! بعض اوقات ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کو غیر موجود پاتا ہے، تو پیدل چل کر کوفہ کے آخری کنارے تک جا کر اُس سے ملاقات کرتا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ جب تک ایسا کرتے رہو گے، تم مسلسل بھلائی پر رہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13602]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8979)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 13602 in Urdu