الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13603
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُبَيْطٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ، فَرَمَى إِلَيْهِ بِوِسَادَةٍ كَانَتْ تَحْتَهُ وَقَالَ: مَنْ لَمْ يُكْرِمْ جَلِيسَهُ فَلَيْسَ مِنْ أَحْمَدَ وَلَا مِنْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حبیب بن ابراہیم بن سبیط کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کہ وہ سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے نیچے موجود تکیہ نکال کر ان کی طرف رکھا اور بولے: جو شخص اپنے ہم نشین کا احترام نہیں کرتا، اُس کا نہ تو سیدنا أحمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی تعلق ہے، اور نہ ہی سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے کوئی تعلق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13603]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13603]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13603 in Urdu