الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ أَدَبِ الضَّيْفِ
مہمان کے ادب کا بیان
حدیث نمبر: 13626
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ هُمُومُهُ فَلْيَسْتَغْفِرْ، وَمَنْ أَبْطَأَ عَنْهُ رِزْقَهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَمَنْ نَزَلَ مَعَ قَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ، وَمَنْ دَخَلَ دَارَ قَوْمٍ فَلْيَجْلِسْ حَيْثُ أَمَرُوهُ ; فَإِنَّ الْقَوْمَ أَعْلَمُ بِعَوْرَةِ دَارِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ:" وَإِنَّ مِنَ الذَّنْبِ الْمَسْخُوطِ بِهِ عَلَى صَاحِبِهِ الْحِقْدَ فِي الْحَسَدِ، وَالْكَسَلَ فِي الْعِبَادَةِ، وَالضَّنْكَ فِي الْمَعِيشَةِ". وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ، ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ، وَلَمْ يُذْكَرْ عَنْ أَحَدٍ تَضْعِيفُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نعمتیں عطا کی ہوں، اُسے بکثرت اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنی چاہیے، اور جس شخص کی پریشانی زیادہ ہو، اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے، جس شخص کا رزق اس کے پاس آنے میں تاخیر ہو جائے، اُسے کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا چاہیے، اور جو شخص کسی قوم کے پاس مہمان کے طور پر آئے، وہ اُن کی اجازت کے بغیر ہرگز (نفلی) روزہ نہ رکھے اور جو شخص کسی قوم کے گھر میں داخل ہو، اسے وہاں بیٹھ جانا چاہیے، جہاں وہ لوگ اسے ہدایت کریں، کیونکہ وہ لوگ اپنے گھر کے اندرونی معاملات کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں: ”بے شک گناہ میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ جس گناہ کی وجہ سے، کرنے والے فرد پر ناراضگی ہوتی ہے، حسد میں کینہ، عبادت میں کوتاہی اور معیشت میں تنگی۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے، امام ذہبی نے اس کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اور انہوں نے یہ حدیث اس کے حالات کے ضمن میں نقل کی ہے، انہوں نے کسی سے اس کی تضعیف روایت نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13626]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (965)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6551، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13626 in Urdu