الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّكَلُّفِ
تکلف کی ممانعت
حدیث نمبر: 13627
عَنْ شَقِيقٍ، أَوْ نَحْوِهِ - شَكَّ قَيْسٌ - أَنَّ سَلْمَانَ دَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَدَعَا لَهُ بِمَا كَانَ عِنْدَهُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى - أَوْ لَوْلَا أَنَّا نُهِينَا - أَنْ يَتَكَلَّفَ أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ، لَتَكَلَّفْنَا لَكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَلَمْ يَشُكَّ.
شقیق یا ان کے علاوہ کوئی اور صاحب بیان کرتے ہیں: یہ شک قیس نامی راوی کو ہے: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک شخص آیا، انہوں نے اس کے لئے وہ چیز منگوائی، جو اُن کے گھر میں موجود تھی اور یہ فرمایا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع نہ کیا ہوتا، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اگر ہمیں اس بات سے منع نہ کیا گیا ہوتا کہ ہم میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے لئے تکلف کرے، تو میں نے تمہارے لئے تکلف کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند روایت کے طور پر ابووائل سے نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں شک کا اظہار نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13627]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6083) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (441/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13627 in Urdu