🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّكَلُّفِ
تکلف کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13628
وَعَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي إِلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، فَقَالَ سَلْمَانُ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ التَّكَلُّفِ لَتَكَلَّفْتُ لَكُمْ، ثُمَّ جَاءَ بِخُبْزٍ وَمِلْحٍ، فَقَالَ صَاحِبِي: لَوْ كَانَ فِي مِلْحِنَا صَعْتَرٌ، فَبَعَثَ سَلْمَانُ بِمَطْهَرَتِهِ فَرَهَنَهَا، ثُمَّ جَاءَ بِصَعْتَرٍ، فَلَمَّا أَكَلْنَا قَالَ صَاحِبِي: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي قَنَّعَنَا بِمَا رَزَقَنَا. فَقَالَ سَلْمَانُ: لَوْ قَنَعْتَ بِمَا رَزَقَكَ لَمْ تَكُنْ مَطْهَرَتِي مَرْهُونَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرا ایک ساتھی، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکلف سے منع کیا ہے، تو میں نے تمہارے لئے تکلف کرنا تھا، پھر وہ روٹی اور نمک لے کر آئے، تو میرے ساتھی نے یہ کہا: اگر ہمارے نمک میں ”صعتر“ ہوتا تو مناسب تھا، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے اپنی طہارت کا برتن منگوا کر اسے رہن رکھوایا اور پھر اس کے ذریعے ”صعتر“ لے کر آئے، جب ہم نے کھانا کھا لیا، تو میرے ساتھی نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے ہمیں اس کے بارے میں قناعت عطا کی، جو رزق اس نے ہمیں دیا، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اُس نے تمہیں جو رزق دیا تھا، اگر تم نے اس پر قناعت کی ہوتی، تو میرا طہارت کا برتن رہن نہیں رکھا جانا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6085)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5178»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13628 in Urdu