الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ مُدَارَاةِ النَّاسِ وَمَنْ لَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ
لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور جس شخص کے شر سے (خود) محفوظ نہ سمجھا جائے اس بارے میں کتاب الادب میں کچھ روایات گزر چکی ہیں اور ان میں سے کچھ باقی رہ گئی ہیں
حدیث نمبر: 13657
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَوَّلَ هَذِهِ الْأُمَّةِ خِيَارُهُمْ وَآخِرَهَا شِرَارُهُمْ، مُخْتَلِفِينَ مُتَفَرِّقِينَ، فَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْتَأْتِهِ مَنِيَّتُهُ وَهُوَ يَأْتِي إِلَى النَّاسِ مَا يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى إِلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس اُمت کے ابتدائی حصے کے لوگ بہتر ہیں، اور اس کے آخری حصے کے لوگ بدترین ہوں گے، جو آپس میں اختلاف رکھنے والے ہوں گے، اور ایک دوسرے سے الگ ہوں گے، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، جب اُسے موت آئے تو اس کی یہ حالت ہونی چاہیے کہ وہ لوگوں کے ساتھ وہی سلوک کرتا ہو، جس کے بارے میں وہ یہ پسند کرتا ہو کہ اُس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن معروف ہے، اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13657]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن معروف ہے، اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10517)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10517»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13657 in Urdu