🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13658
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ". وَيَقُولُ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا بِذَنْبٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا". وَكَانَ يَقُولُ:" لِلْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ مِنَ الْمَعْرُوفِ سِتٌّ: يُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَنْصَحُهُ إِذَا غَابَ، وَيُشْهِدُهُ وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيَتْبَعُهُ إِذَا مَاتَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مسلمان، دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اُس پر ظلم نہیں کرتا، وہ اسے رسوا نہیں کرتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب بھی دو افراد آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت رکھتے ہیں، تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی اس گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے جس کا ارتکاب ان دونوں میں سے کسی ایک نے کیا ہوتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”ایک مسلمان کا اپنے بھائی کے ذمہ حق ہے کہ وہ (اُس کے ساتھ) چھ قسم کی بھلائی کرے، جب وہ چھینکے، تو اُسے چھینک کا جواب دے، جب وہ بیمار ہو، تو اس کی عیادت کرے، جب وہ غیر موجود ہو، تو اس کی خیرخواہی کرے، جب وہ موجود ہو، تو جب اس سے ملاقات ہو، تو اُسے سلام کرے، جب وہ اس کو دعوت پر بلائے، تو اسے قبول کرے اور جب وہ مر جائے، تو اُس کے جنازے کے ساتھ جائے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5357)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13658 in Urdu