الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
حدیث نمبر: 13663
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُسْلِمُ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ، دَمُهُ وَعِرْضُهُ وَمَالُهُ، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هَهُنَا - وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْقَلْبِ - وَحَسْبُ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يُحَقِّرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ". قُلْتُ: عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ بِاخْتِصَارٍ إِلَى أَبِي دَاوُدَ فِي غَيْرِ رِوَايَةِ اللُّؤْلُؤِيِّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مسلمان کا خون (یعنی جان) عزت اور مال، دوسرے مسلمان کے لئے حرام ہیں، ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا ہے، وہ اس کو رسوا نہیں کرتا ہے، تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دل کی طرف اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی (اور پھر یہ فرمایا:) ”آدمی کی برائی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اطراف“ کے مصنف نے اس روایت کے اختصار کی نسبت امام ابوداؤد کی طرف کی ہے، جو اس نسخے کے علاوہ ہے، جو لؤلؤی نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13663]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (74/22) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (491/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15589»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13663 in Urdu