🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13664
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: لَقِيَ مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى حِمَارٍ سَاقِطَةٌ أُذُنَاهُ رَثُّ السَّرْجِ وَالثِّيَابِ، فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: مِمَّنِ الرَّجُلُ؟ فَقَالَ لَهُ: مِنْكَ وَإِلَيْكَ وَمِنْ بَعْضِ مَوَالِيكَ. فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَخْذُلُهُ وَلَا يَخُونُهُ وَلَا يَنْسَاهُ فِي مُصِيبَةٍ نَزَلَتْ بِهِ، وَإِنْ تَلِفَ خِيَارُ الْعَرَبِ وَالْمَوَالِي يُحِبُّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا لَا يَجِدُونَ مِنْ ذَلِكَ بُدًّا، وَإِنْ تَلِفَ شَرُّ الْفَرِيقَيْنِ يُبْغِضُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا لَا يَجِدُونَ مِنْ ذَلِكَ بُدًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عبیداللہ بن زیاد حضرمی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مالک بن دینار کی ملاقات سالم بن عبداللہ بن عمر بن خطاب سے ہوئی، جو اُس وقت ایک ایسے گدھے پر سوار تھے، جس کے کان لٹکے ہوئے تھے، اس کی زین کی حالت خراب تھی، اُن صاحب کے کپڑے بھی خراب تھے، سالم نے اُن سے دریافت کیا: آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ تو انہوں نے بتایا: آپ لوگوں سے اور آپ کے بعض موالی سے ہے، تو انہوں نے بتایا: میرے والد نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اُسے رسوائی کا شکار نہیں کرتا، وہ اس کے ساتھ خیانت نہیں کرتا، وہ اسے لاحق ہونے والی کسی مصیبت میں اُس کے حال پر نہیں چھوڑتا، اگر عربوں کے بہترین لوگ اور موالی خراب ہو جائیں اور وہ ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں، تو اُن کے لئے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہو گا، اور اگر ان دونوں فریقوں میں سے برے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے ضائع ہو جائیں، تو ان کے لئے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (13239)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13239»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13664 in Urdu