🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ
عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13698
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا شَتَمَ أَبَا بَكْرٍ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْجَبُ وَيَتَبَسَّمُ، فَلَمَّا أَكْثَرَ رَدَّ عَلَيْهِ بَعْضَ قَوْلِهِ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَامَ، فَلَحِقَهُ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ يَشْتُمُنِي وَأَنْتَ جَالِسٌ، فَلَمَّا رَدَدْتُ عَلَيْهِ بَعْضَ قَوْلِهِ غَضِبْتَ وَقُمْتَ؟ قَالَ:" إِنَّهُ كَانَ مَعَكَ مَلَكٌ يَرُدُّ عَنْكَ، فَلَمَّا رَدَدْتَ عَلَيْهِ بَعْضَ قَوْلِهِ وَقَعَ الشَّيْطَانُ، فَلَمْ أَكُنْ لِأَقْعُدَ مَعَ الشَّيْطَانِ". ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ ثَلَاثٌ كُلُّهُنَّ حَقٌّ: مَا مِنْ عَبْدٍ ظُلِمَ بِمَظْلَمَةٍ فَيُفْضِي عَنْهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِلَّا أَعَزَّ اللَّهُ بِهَا نَصْرَهُ، وَمَا فَتَحَ رَجُلٌ بَابَ عَطِيَّةٍ يُرِيدُ بِهَا صِلَةً إِلَّا زَادَهُ بِهَا كَثْرَةً، وَمَا فَتَحَ بَابَ مَسْأَلَةٍ يُرِيدُ بِهَا كَثْرَةً إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا قِلَّةً". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ:" فَلَمْ أَكُنْ لِأَقْعُدَ مَعَ الشَّيْطَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو برا کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حیران ہوئے اور مسکرانے لگے، جب اس شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں زیادہ برا کہنا شروع کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے کسی بات کا جواب دے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے اور کھڑے ہو گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ شخص مجھے برا کہہ رہا تھا، آپ تشریف فرما رہے، جب میں نے اس کی ایک بات کا جواب دیا، تو آپ غصے میں آ گئے اور اٹھ کھڑے ہوئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ساتھ ایک فرشتہ تھا، جو تمہاری طرف سے جواب دے رہا تھا، جب تم نے اس کی بات کا جواب دیدیا، تو شیطان بیچ میں آ گیا، تو میں شیطان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! تین چیزیں ہیں، جو حق ہیں، جس بھی بندے کے ساتھ کوئی زیادتی کی جائے، اور وہ اسے اللہ کے سپرد کر دے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اپنی مدد کے ذریعے اس شخص کو عزت عطا کرتا ہے، اور جو بھی شخص عطیہ دینے کا دروازہ کھولتا ہے اور اس کے ذریعے اس کا مقصد صلہ رحمی کرنا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے مال میں اضافہ کر دیتا ہے، اور جو بھی شخص مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے، اس کا مقصد اس کے ذریعے اپنے مال میں اضافہ کرنا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اُس کی قلت میں اضافہ کر دیتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے یہ روایت صرف ان الفاظ تک نقل کی ہے: ”میں شیطان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13698]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (436/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13698 in Urdu