🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ ذِكْرِ أَبِينَا آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا تذکرہ، جو ابوالبشر ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13756
وَعَنْ عُتَيٍّ قَالَ: رَأَيْتُ شَيْخًا بِالْمَدِينَةِ يَتَكَلَّمُ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَقَالُوا: هَذَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ. فَقَالَ:" إِنَّ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَضَرَهُ الْمَوْتُ فَقَالَ لِبَنِيهِ: أَيْ بَنِيَّ، إِنِّي أَشْتَهِي مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ. فَذَهَبُوا يَطْلُبُونَ لَهُ فَاسْتَقْبَلَتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ مَعَهُمْ أَكْفَانُهُ وَحَنُوطُهُ، وَمَعَهُمُ الْفُئُوسُ وَالْمَسَاحِي وَالْمَكَاتِلُ، فَقَالُوا: يَا بَنِي آدَمَ، مَا تُرِيدُونَ وَمَا تَطْلُبُونَ؟ أَوْ مَا تُرِيدُونَ وَأَيْنَ تَذْهَبُونَ؟ قَالُوا: أَبُونَا مَرِيضٌ فَاشْتَهَى مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ. قَالُوا لَهُمْ: ارْجِعُوا فَقَدْ قُضِيَ أَبُوكُمْ. فَجَاءُوا، فَلَمَّا رَأَتْهُمْ حَوَّاءُ عَرَفَتْهُمْ فَلَاذَتْ بِآدَمَ، فَقَالَ: إِلَيْكِ عَنِّي، فَإِنَّمَا أُتِيتُ مِنْ قِبَلِكَ، خَلِّي بَيْنِي وَبَيْنَ مَلَائِكَةِ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى. فَقَبَضُوهُ وَغَسَّلُوهُ وَكَفَّنُوهُ وَحَنَّطُوهُ، وَحَفَرُوا لَهُ وَلَحَدُوا لَهُ، فَصَلُّوا عَلَيْهِ، ثُمَّ دَخَلُوا قَبْرَهُ فَوَضَعُوهُ فِي قَبْرِهِ وَوَضَعُوا عَلَيْهِ اللَّبِنَ، ثُمَّ خَرَجُوا مِنَ الْقَبْرِ ثُمَّ حَثَوْا عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالُوا: يَا بَنِي آدَمَ هَذِهِ سُنَّتُكُمْ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عُتَيِّ بْنِ ضَمْرَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
عتی بیان کرتے ہیں: میں نے مدینہ منورہ میں ایک بزرگ کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا تو ان کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں، انہوں نے یہ بتایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے اپنے صاحبزادوں سے فرمایا: میرے بیٹو! مجھے جنت کے پھلوں کی خواہش ہو رہی ہے، تو وہ لوگ ان کے لئے وہ تلاش کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے، ان کا سامنا فرشتوں سے ہوا، جن کے ساتھ سیدنا آدم علیہ السلام کا کفن تھا اور انہیں لگانے والی خوشبو تھی، ان فرشتوں کے ساتھ پھاؤڑے، بیلچے اور کدالیں تھیں، انہوں نے کہا: اے اولاد آدم! تم کہاں جا رہے ہو؟ کیا تلاش کر رہے ہو؟ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تم کیا چاہتے ہو؟ اور تم کہاں جا رہے ہو؟ تو نہوں نے بتایا: ہمارے والد بیمار ہیں، انہیں جنت کے پھلوں کی طلب ہو رہی ہے، تو ان فرشتوں نے ان بیٹوں سے کہا: تم لوگ واپس چلے جاؤ! کیونکہ تمہارے والد کا آخری وقت آ گیا ہے، وہ لوگ واپس آئے، جب سیدہ حواء رضی اللہ عنہا نے ان فرشتوں کو دیکھا تو انہیں پہچان لیا، وہ سیدنا آدم علیہ السلام نام سے لپٹ گئیں، سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: تم مجھ سے الگ ہو جاؤ! کیونکہ مجھ پر جو مصیبت آئی وہ تمہاری طرف سے ہی آئی تھی، تم میرے اور میرے پروردگار کے فرشتوں کے درمیان جگہ چھوڑ دو! فرشتوں نے سیدنا آدم علیہ السلام کی روح قبض کر لی، انہیں غسل دیا، انہیں کفن دیا، انہیں خوشبو لگائی ان کے لئے قبر کھودی، ان کے لئے لحد تیار کی، ان کی نماز جنازہ ادا کی، پھر وہ فرشتے ان کی قبر میں اترے اور انہیں قبر میں رکھا اور ان پر اینٹیں لگائیں، پھر وہ قبر سے باہر آئے اور ان پر مٹی ڈالی اور پھر یہ بات بیان کی: اے اولاد آدم! یہ تمہارے لئے مخصوص طریقہ ہو گا۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عتی بن ضمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13756]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13756 in Urdu