🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِي ذِكْرِ إِدْرِيسَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت ادریس علیہ السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13757
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ إِدْرِيسَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ صَدِيقًا لِمَلَكِ الْمَوْتِ، فَسَأَلَهُ أَنْ يُرِيَهُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، فَصَعِدَ بِإِدْرِيسَ فَأَرَاهُ النَّارَ، فَفَزِعَ مِنْهَا وَكَادَ يُغْشَى عَلَيْهِ، فَالْتَفَّ عَلَيْهِ مَلَكُ الْمَوْتِ بِجَنَاحِهِ، فَقَالَ مَلَكُ الْمَوْتِ: أَلَيْسَ قَدْ رَأَيْتَهَا؟ قَالَ: بَلَى، وَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ. ثُمَّ انْطَلَقَ بِهِ حَتَّى أَرَاهُ الْجَنَّةَ فَدَخَلَهَا، فَقَالَ مَلَكُ الْمَوْتِ: انْطَلِقْ قَدْ رَأَيْتَهَا. قَالَ: إِلَى أَيْنَ؟ قَالَ مَلَكُ الْمَوْتِ: حَيْثُ جِئْتُ. قَالَ إِدْرِيسُ: لَا وَاللَّهِ لَا أَخْرُجُ مِنْهَا بَعْدَ أَنْ دَخَلْتُهَا. فَقِيلَ لِمَلَكِ الْمَوْتِ: أَلَيْسَ أَنْتَ أَدْخَلْتَهُ إِيَّاهَا؟ وَأَنَّهُ لَيْسَ لِأَحَدٍ دَخَلَهَا أَنْ يَخْرُجَ مِنْهَا؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا ادریس علیہ السلام ملک الموت کے دوست تھے، انہوں نے ملک الموت سے یہ فرمائش کی: وہ انہیں جنت اور جہنم دکھائیں، تو ملک الموت سیدنا ادریس علیہ السلام کو ساتھ لے کر گئے اور انہیں جہنم دکھائی تو وہ اس سے گھبرا گئے اور قریب تھا کہ وہ بے ہوش ہو جاتے، ملک الموت نے اپنے پَر ان پر ڈالے اور ملک الموت نے کہا: کیا آپ نے اسے دیکھا نہیں ہے؟ تو انہوں نے کہا: دیکھا ہے، میں نے آج کی طرح کی (خوف زدہ کرنے والی کوئی چیز) کبھی نہیں دیکھی، پھر ملک الموت انہیں ساتھ لے کر گئے، یہاں تک کہ انہیں جنت دکھائی، وہ جنت میں داخل ہو گئے، پھر ملک الموت نے کہا: اب چلئے! آپ نے یہ دیکھ لی ہے، انہوں نے کہا: کہاں؟ ملک الموت نے کہا: جہاں سے آپ آئے ہیں، سیدنا اور ادریس علیہ السلام نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! میں اس میں داخل ہونے کے بعد اس میں سے کبھی نہیں نکلوں گا، تو ملک الموت سے کہا: گیا: کیا تم نے ہی انہیں اس میں داخل کروایا ہے، جو اس میں داخل ہو جائے، اس کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس سے نکل جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13757]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7265»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13757 in Urdu