الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ ذِكْرِ إِسْحَاقَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت اسحاق علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13772
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَغْفِرَ لِنِصْفِ أُمَّتِي أَوْ شَفَاعَتِي، فَاخْتَرْتُ شَفَاعَتِي، وَرَجَوْتُ أَنْ تَكُونَ أَعَمَّ لِأُمَّتِي، وَلَوْلَا سَبْقُ الَّذِي دَعَا إِلَيْهِ الْعَبْدُ الصَّالِحُ، لَعَجَّلْتُ دَعْوَتِي، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا فَرَّجَ عَنْ إِسْحَاقَ كَرْبَ الذَّبْحِ قِيلَ لَهُ: يَا إِسْحَاقُ، سَلْ تُعْطَهُ. قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَأَتَعَجَّلَنَّهَا قَبْلَ نَزَغَاتِ الشَّيْطَانِ، اللَّهُمَّ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِكَ شَيْئًا قَدْ أَحْسَنَ، فَاغْفِرْ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ اختیار دیا کہ وہ میری نصف امت کی مغفرت کر دے، یا مجھے شفاعت نصیب کر دے، تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا، اور مجھے یہ امید ہے کہ یہ میری امت کے لئے عمومی ہو گی، اگر یہ چیز پہلے سے نہ ہو چکی ہوتی، جس کی طرف ایک نیک بندے نے دعا کی تھی، تو میں نے اپنی دعا جلدی کر لینی تھی، جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا اسحاق علیہ السلام کو ذبح ہونے کی تکلیف سے نجات عطا کی، تو اُن سے کہا: گیا: اے اسحاق! تم مانگو! تمہیں دیا جائے گا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں شیطان کے حملے سے پہلے، اس بارے میں جلدی کر لیتا ہوں: ”اے اللہ! جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی کو تیرا شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو اُس نے اچھائی کی ہو گی، تو اُس کی مغفرت کر دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور امام طبرانی کے استاد سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13772]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور امام طبرانی کے استاد سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13772]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6990»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13772 in Urdu