🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ کلیم اللہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13782
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا كَلَّمَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الطُّورِ، كَلَّمَهُ بِغَيْرِ الْكَلَامِ الَّذِي كَلَّمَهُ بِهِ يَوْمَ نَادَاهُ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: يَا رَبِّ، هَذَا كَلَامُكَ الَّذِي كَلَّمْتَنِي بِهِ؟ قَالَ: يَا مُوسَى، إِنَّمَا كَلَّمْتُكَ بِقُوَّةِ عَشَرَةِ آلَافِ لِسَانٍ، وَلِي قُوَّةُ الْأَلْسُنِ كُلِّهَا وَأَقْوَى مِنْ ذَلِكَ. فَلَمَّا رَجَعَ مُوسَى إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ قَالُوا: يَا مُوسَى، صِفْ لَنَا كَلَامَ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ. قَالَ: لَا تَسْتَطِيعُونَهُ، أَلَمْ تَرَوْا إِلَى أَصْوَاتِ الصَّوَاعِقِ الَّتِي تُقْبِلُ فِي أَجْلَى جَلَاوَةٍ سَمِعْتُمُوهُ؟ فَذَاكَ قَرِيبٌ مِنْهُ وَلَيْسَ بِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے طور کے دن، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کلام کیا تو یہ اس کلام سے مختلف تھا، جس کلام کو اس نے اُس دن کیا تھا، جب انہیں پکارا تھا، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے پروردگار! یہ تیرا وہی کلام ہے؟ جس کے ساتھ تو نے میرے ساتھ کلام کیا تھا، تو اس نے فرمایا: اے موسیٰ! میں نے دس ہزار زبانوں کی قوت کے ہمراہ، تمہارے ساتھ کلام کیا ہے، اور مجھے تمام زبانوں کی قوت حاصل ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ قوت حاصل ہے، جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کی طرف واپس تشریف لائے، تو بنی اسرائیل نے کہا: اے موسیٰ! آپ رحمان کے کلام کی صفت ہمارے سامنے بیان کیجئے، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: تم اس کی استطاعت نہیں رکھتے، کیا تم نے بجلی چمکنے کی آواز سنی ہے؟ جب وہ آتی ہے، جب بجلی زور سے چکی ہو، کیا تم اسے سن پاتے ہو؟ تو وہ آواز اس کے قریب تھی، لیکن ویسی نہیں تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13782]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2353)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13782 in Urdu