🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ کلیم اللہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13783
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ مَلَكُ الْمَوْتِ يَأْتِي النَّاسَ عِيَانًا، قَالَ: فَأَتَى مُوسَى فَلَطَمَهُ، فَفَقَأَ عَيْنَيْهِ، فَأَتَى رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ: يَا رَبِّ، عَبْدُكَ مُوسَى فَقَأَ عَيْنِي، وَلَوْلَا كَرَامَتُهُ عَلَيْكَ لَعَتَبْتُ بِهِ - قَالَ يُونُسُ: لَشَقَقْتُ عَلَيْهِ - قَالَ لَهُ: اذْهَبْ إِلَى عَبْدِي فَقُلْ لَهُ: لِيَضَعَ يَدَهُ عَلَى جِلْدٍ أَوْ مَسْكِ ثَوْرٍ، فَلَهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ وَارَتْ يَدُهُ سَنَةٌ. فَأَتَاهُ فَقَالَ: مَا بَعْدَ هَذَا؟ قَالَ: الْمَوْتُ. قَالَ: فَالْآنَ. قَالَ: فَشَمَّهُ شَمَّةً فَقَبَضَ رُوحَهُ - قَالَ يُونُسُ: فَرَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ عَيْنَهُ، فَكَانَ يَأْتِي النَّاسَ خُفْيَةً -". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پہلے ملک الموت علیہ السلام لوگوں کے پاس عیاں طور پر آ جایا کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئے سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے انہیں طمانچہ رسید کیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں، وہ پروردگار کے پاس آئے اور بولے: اے میرے پروردگار! تیرے بندے موسیٰ نے میری آنکھ پھوڑ دی ہے، اگر تو نے اسے عزت عطا نہ کی ہوئی ہوتی، تو میں اسے سزا دیتا، یہاں ایک راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، پروردگار نے ان سے فرمایا: تم میرے بندے کے پاس جاؤ! اور اس سے کہو کہ وہ اپنا ہاتھ کسی چمڑے پر رکھے، یا کسی بیل کی کھال پر رکھے، تو ہر ایک بال جو اس کے ہاتھ کے نیچے آئے گا، اس کے بدلے میں اسے ایک سال مل جائے گا، ملک الموت سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئے (اور یہ بات بیان کی) تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا: پھر اس کے بعد کیا ہو گا؟ انہوں نے جواب دیا: موت ہو گی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: پھر ابھی (تم میری روح قبض) کر لو! تو انہوں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو ایک چیز سونگھائی اور ان کی روح قبض کر لی۔“ یہاں یونس نامی راوی نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے ملک الموت کی آنکھ اُسے واپس کر دی تھی اور اس کے بعد وہ لوگوں کے پاس پوشیدہ طور پر آنے لگا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13783]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (866) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (533/2)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3226، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2372، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2089، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10521، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4161»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13783 in Urdu