🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَاطِلِ .
نبی اکرم ﷺ کا باطل سے محفوظ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13867
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: طُفْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَمَسِسْتُ بَعْضَ الْأَصْنَامِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَسَّهَا". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهَذَا يُفَسِّرُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ أَنَّ شُهُودَهُ لِلْإِنْكَارِ عَلَيْهِمْ.
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف کر رہا تھا، میں نے کسی بت کو چھو لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اس کو نہ چھوؤ، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں یہ چیز اس بات کی وضاحت کر دیتی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہاں موجود ہونا ان لوگوں کے خلاف انکار کرنے کے لئے تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4665)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13867 in Urdu