الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ أَرَادَ قَتْلَهُ .
نبی اکرم ﷺ کا اس شخص سے محفوظ رہنا جو آپ کے قتل کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 13868
عَنْ جَعْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأَى رَجُلًا سَمِينًا، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُومِئُ إِلَى بَطْنِهِ بِيَدِهِ وَيَقُولُ:" لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا لَكَانَ خَيْرًا لَكَ". قَالَ: وَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ فَقَالُوا: هَذَا أَرَادَ أَنْ يَقْتُلَكَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ تُرَعْ، لَمْ تُرَعْ، وَلَوْ أَدَرْتَ ذَلِكَ؟ لَمْ يُسَلِّطْكَ اللَّهُ عَلَيَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْجُشَمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ نے ایک موٹے تازے شخص کو ملاحظہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیٹ کی طرف اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے یہ فرمایا: ”اگر یہ اس جگہ کے علاوہ کہیں اور ہوتا تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر تھا“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا، لوگوں نے کہا: اس شخص نے یہ ارادہ کیا ہے کہ یہ آپ کو قتل کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم ڈرو نہیں، تم ڈرو نہیں، اگر تم اس کا ارادہ کرتے، تو بھی اللہ تعالیٰ نے تمہیں مجھ پر مسلط نہیں کرنا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابواسرائیل جشمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13868]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابواسرائیل جشمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2183) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (471/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15441، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7960، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2185، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6364/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13868 in Urdu