الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13930
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِخَدِيجَةَ:" إِنِّي أَرَى ضَوْءًا وَأَسْمَعُ صَوْتًا وَأَنَا أَخْشَى أَنْ يَكُونَ بِي جَنَنٌ"، قَالَتْ: لَمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَفْعَلَ ذَلِكَ بِكَ يَا ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، ثُمَّ أَتَتْ وَرَقَةَ بْنَ نَوْفَلٍ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: إِنْ يَكُنْ صَادِقًا فَإِنَّ هَذَا نَامُوسٌ مِثْلَ نَامُوسِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَإِنْ بُعِثَ وَأَنَا حَيٌّ فَسَأُعَزِّرُهُ وَأَنْصُرُهُ وَأُومِنُ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَأُعِينُهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَأُعِينُهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: میں نے ایک روشنی دیکھی اور میں نے ایک آواز سنی، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں مجھے جنون لاحق نہ ہو جائے، تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ایسا نہیں کرے گا، اے سیدنا عبداللہ کے صاحبزادے! پھر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ورقہ بن نوفل کے پاس آئیں اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو ورقہ نے کہا: اگر تو وہ سچ کہہ رہے ہیں، تو پھر یہ وہی ”ناموس“ (یعنی فرشتہ) ہے، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آنے والے ”ناموس“ کی مانند ہے اگر انہیں (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) مبعوث کیا گیا اور میں اُس وقت زندہ ہوا، تو میں اُن کی بھرپور تائید اور مدد کروں گا، اور اُن پر ایمان لے آؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ طور پر نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں اُن کی اعانت کروں گا“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13930]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2841، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13930 in Urdu