الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13931
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ عَلِمْتَ أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ قَالَ:" مَا عَلِمْتُ ذَلِكَ حَتَّى أَتَانِي مَلَكَانِ وَأَنَا بِبَعْضِ بَطْحَاءِ مَكَّةَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَهْوَ هُوَ؟ قَالَ: زِنْهُ بِرَجُلٍ، [ فَوُزِنْتُ بِرَجُلٍ ] فَرَجَحْتُهُ، قَالَ: فَزِنْهُ بِعَشَرَةٍ، فَوَزَنَنِي بِعَشَرَةٍ فَوَزَنْتُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: زِنْهُ بِمِائَةٍ، فَوَزَنَنِي بِمِائَةٍ فَرَجَحْتُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: زِنْهُ بِأَلْفٍ [ فَوَزَنَنِي بِأَلْفٍ ] فَرَجَحْتُهُمْ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: لَوْ وَزَنْتَهُ بِأُمَّتِهِ لَرَجَحَهَا، ثُمَّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: شُقَّ بَطْنَهُ، فَشَقَّ بَطْنِي ثُمَّ أَخْرَجَ مِنْهُ مَغْمَزَ الشَّيْطَانِ وَعَلَقَ الدَّمِ فَطَرَحَهَا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: اغْسِلْ بَطْنَهُ غَسْلَ الْإِنَاءِ، وَاغْسِلْ قَلْبَهُ غَسْلَ الْمُلَاءِ، ثُمَّ دَعَا بِالسِّكِّينَةِ كَأَنَّهَا رَهْرَهَةٌ بَيْضَاءُ، فَأُدْخِلَتْ قَلْبِي، ثُمَّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: خِطْ بَطْنَهُ. فَخَاطَ بَطْنِي وَجَعَلَا الْخَاتَمَ بَيْنَ كَتِفِي، فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ وَلَّيَا عَنِّي كَأَنَّمَا أُعَايِنُ الْأَمْرَ مُعَايَنَةً". وَزَادَ مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ فِي حَدِيثِهِ:" فَجَعَلُوا يَنْتَثِرُونَ عَلَيَّ مِنْ كِفَّةِ الْمِيزَانِ"، قُلْتُ: لِأَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْإِسْرَاءِ غَيْرُ هَذَا، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ كَبِيرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ الْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیسے پتہ چلا کہ آپ نبی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پتہ نہیں تھا، یہاں تک کہ مجھے یہ بات بتائی گئی، میرے پاس دو فرشتے آئے، میں اُس وقت مکہ کے میدان میں کسی جگہ موجود تھا، ان میں سے ایک نے کہا: کیا یہ وہی ہیں؟ پھر اس نے کہا: ایک شخص کے ساتھ ان کا وزن کرو، جب میرا ایک شخص کے ساتھ وزن کیا گیا، تو میرا پلڑا بھاری تھا، اس نے کہا: دس افراد کے ساتھ ان کا وزن کرو، اس نے دس افراد کے ساتھ میرا وزن کیا، تو میرا وزن ان سے زیادہ تھا، پھر اس نے کہا: ایک سو افراد کے ساتھ ان کا وزن کرو، جب انہوں نے ایک سو افراد کے ساتھ میرا وزن کیا، تو میرا وزن ان سے زیادہ تھا، پھر اس نے کہا: ایک ہزار افراد کے ساتھ ان کا وزن کرو، اس نے ایک ہزار افراد کے ساتھ میرا وزن کیا، تو میرا پلڑا بھاری تھا، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اگر تم ان کا وزن ان کی پوری امت کے ساتھ کرو گے، تو بھی یہ ان سے بھاری ہوں گے، پھر ان دونوں میں سے ایک نے کہا: ان کا پیٹ چیر دو! پھر اس نے میرا پیٹ چیر دیا، اور اس میں سے شیطان کا حصہ نکال دیا اور گوشت کا لوتھڑا نکالا، اور اسے ایک طرف رکھ دیا، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کے پیٹ کو دھو دو! جس طرح برتن کو دھویا جاتا ہے، اور ان کے دل کو دھو دو! جس طرح چادر کو دھویا جاتا ہے، پھر اس نے سکینت منگوائی، وہ سفید چمک دار چیز کی مانند تھی، وہ میرے دل میں داخل کر دی گئی، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کے پیٹ کو سی دو! تو اس نے میرے پیٹ کو سی دیا، پھر میرے دونوں کندھوں کے درمیان انہوں نے مہر لگا دی، اور پھر وہ میرے پاس سے چلے گئے، اور یہ سب کچھ میں خود ملاحظہ کرتا رہا۔ یہاں محمد بن معمر نے اپنی نقل کردہ روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ لوگ، میزان کے پلڑے سے میرے اوپر گرنے کے قریب تھے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں واقعہ معراج سے متعلق باب میں مذکور ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن عبداللہ بن عثمان بن کبیر ہے، جسے ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، عقیلی نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13931]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن عبداللہ بن عثمان بن کبیر ہے، جسے ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، عقیلی نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13931]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2371)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 14، وأخرجه مسند البزار برقم: 4048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13931 in Urdu